بھارت کو شکست دے کر پاکستان نئی تا ریخ رقم کرے گا : سعید اجمل

12  فروری‬‮  2015

لاہور   بالنگ کی پابندی سے آزاد ہونے والے سٹار پاکستانی سپنر سعید اجمل نے کہاہے کہ اس مرتبہ پاکستان ہندوستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں نئی تا ریخ رقم کرے گا ۔ آئی سی سی کی جانب سے بالنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ پی سی بی اکیڈمی انڈر 19 اور پی سی بی اکیڈمی انڈر 17 ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے گراونڈ میںمیچ کھیلا اور بالنگ پریکٹس کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے طلب کیا گیا تو ضرور جاوں گا ۔ اجمل نے کہا کہ مجھے ردھم میں آنے کے لیے میچ پریکٹس درکار ہے اور کوشش کر رہا ہوں کہ جلد از جلد اپنی پرانی فارم بحال کر سکوں۔ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے حوالے سے سوال پر ورلڈ کلاس سپنر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں مستقل شکستوں سے دوچار ہے اور پاکستان بھی شکستیں کھا رہا ہے لہٰذا دونوں ٹیمیں ہی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ یاد رہے کہ محمدحفیظ کے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے پر سعید اجمل کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس وقت قومی ورلڈ کپ سکواڈ میں کوئی آف سپنر نہیں اور حفیظ کے ٹیسٹ دے کر پاس ہونے کی امید ان کے زخمی ہونے پر پہلے ہی دم توڑ گئی ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…