جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2015 ء ‘ بدکلامی اور آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ!

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن نٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2015 ء کے دوران بدکلامی اور آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دو کھلاڑیوں کے درمیان بدکلامی اور ضرورت سے زیادہ فقرے بازی پر ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی ایک بار غلطی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرے گی جبکہ دوسری بار غلطی سرزد ہونے پر مذکورہ کھلاڑی کو میچز سے معطل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ریچرڈسن کا کہنا ہے کہ اگر 14فروری سے 29مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں فیلڈ میں پہلے سے خراب ریکارڈ کے حامل کھلاڑی دوبارہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو ان کے میچ کھیلنے پر لازمی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔یہ مسئلہ رچرڈسن نے میلبورن میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چند کھلاڑیوں کی جانب سے کچھ مہینے قبل سے شروع ہونے والا یہ ناقابلِ قبول عمل نوجوان تماشائیوں کے لئے اچھی مثال نہیں ہے، کچھ ماہ قبل ودطرفہ سیریز میں 12-13 کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت جرمانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی پہلے سے ہی شروع ہوچکی ہے، میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ پینالٹی پہلے سے سنگین ہو گی لیکن ہم پرامید ہیں کہ ہر کسی سے برابر برتا کیا جائے گا۔رچرڈسن کے مطابق پہلے جرم کی بناد پر کھلاڑی پر جرمانہ لگا کر معاملہ ختم کر دیا جائے گا لیکن اگر کھلاڑی سے دوبارہ جرم سرزد ہوا تو انہیں میچ سے معطل کر دیا جائے گا۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے جن پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دو مہینے میں دو بار جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اسی طرح ہندوستانی بلے باز شیکھر دھاون اور ویرات کوہلی کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے جنہوں نے دسمبر میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان تنا سے بھرپور سیریز میں بدکلامی کی تھی۔کرکٹ پنڈتوں نے فٹبال کی طرز پر پیلے اور لال کارڈ متعارف کرانے کا مشورہ دیا مگر رچرڈسن نے کہا کہ کرکٹ کو اب بھی آن فیلڈ امپائرز اور تھرڈ امپائر کے ذریعے پرکھا جائیگا اور کسی واقعے کی صورت میں فوری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس خیال پر پہلے بھی کئی اجلاسوں میں بحث ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…