پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ 8 کام گھروں میں کرنے والوں کے گھر کچھ ہی دنوں میں اجڑجاتے ہیں

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ مشاہدات آپ میں سے اکثر کو معلوم بھی نہیں ہوں گے۔ اگر ہوں گے بھی تو کبھی اتنی اہمیت یا دھیان دیا ہوگا۔ آپ کو میں ان آٹھ مشاہدات کا راز بتاتاہوں۔1- وہ گھر جس کے صحن سے درخت کا ٹ دیا جائے وہ گھر کبھی آباد نہیں رہتا ۔آپ جب بھی کسی گھر کو اجڑتا دیکھیں گے۔ آپ تحقیق کرکے دیکھ لیں۔ اس

گھر کی بربادی درخت کاٹنے سے شروع ہوگی ۔ چنانچہ آپ کے گھرمیں اگر کوئی پرانا درخت ہے تو آپ اسے ہرگز ہرگز نہ کاٹیں۔ آپ کا گھر ہمیشہ آباد رہے گا۔ یہ وہ حقیقت ہے کہ جس کی وجہ سے اولیا ءکرام پوری زندگی درخت لگاتے اور درختوں کی حفاظت کرتے رہے۔2- جس گھر میں پرندوں ، جانوروں اور چونٹیوں کو رزق ملتا ہے اس گھر سے کبھی رزق ختم نہیں ہوتا۔ آپ تجربہ کر لیں۔ آپ پرندوں ، بلیوں، کتوں اور چوینٹوں کو کھانا دانہ اور پانی ڈالنا شروع کر دیں۔ آپ کے گھر کا کچن بند نہیں ہوگا۔ آپ پر رزق کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ اللہ پا ک غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنے والوں کو کبھی بے عزت نہیں ہونے دیتا۔ 4-آپ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے مخالفین آپ کو بے عزت نہ کرسکیں۔ آپ غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنا شروع کردیں۔ بالخصوص آپ غریب بچیوں کو لباس اور چادریں لے کر دینا شروع کردیں۔ آپ مرنے کے بعد باعزت رہیں گے۔ آپ کا بڑے سے بڑا مخالف آپ کی بے عزتی نہیں کرسکے گا۔ چنانچہ آپ لوگوں کی ستر پوشی کا بندوبست کریں۔ 5-آپ اگر اپنی راہ سے بھٹکی ہوئی اولاد کو راہ راست پر لانا چاہتے ہیں۔ تو آپ ان غریب بچیوں کی شادیاں کرا دیں۔ آپ کی اولاد نیک ہوجائے گی۔ آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں آپ غریب بچیوں کی شادیاں کرائیں۔ آپ انکو گھروں میں آباد کرائیں۔ آپ ان پر ان کے اثرات

دیکھیں گے ۔ آپ کو یہ اثرا ت حیران کر دیں گے۔6- اگر آپ اپنی زندگی میں شکر اور اطمینان لانا چاہتے ہیں۔ توآپ لوگوں کو کھانا کھلانا شروع کردیں۔ تو آپ کا دل اطمینان کی نعمت سے مالا مال ہوجائے گی۔ آپ کی اولیاءکرام کی ضیافت میں اطمینا ن نظرآئے گا۔ یہ اطمینان تواضع کی دین ہے۔ آپ بھی متواضع ہوجائیں ۔ آپ کی

زندگی سے لالچ کم ہوجائے گا۔ اور آپ مطمئن ہوجائیں گے۔ 7-آپ اگر صحتمند رہنا چاہتے ہیں تو غرباء کا علاج کرانا شروع کردیں۔ آپ کی صحت ٹھیک ہوجائے گی۔ اس کے بعد آپ جو بھی دوا کھائیں گے وہ دوسرے مریضوں کے مقابلے میں آپ پر زیادہ اثر کرے گی۔ آپ جو بھی خوراک کھائیں گے وہ آپ پر زیادہ اثر کرے گی۔ آپ اگر

ڈپریشن کا ش ک ا رہیں تو آپ دوسروں کےلیے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کردیں۔ وہ آپ کو دعا دیں۔ اور غریب کے گھر موٹر لگوا دیں ۔ یا پھر گھر کے سامنے ٹھنڈے پانی کا کولر رکھ دیں۔ آپ کا ڈپریشن ختم ہوجائے گا۔ کیونکہ ڈپریشن آگ ہوتاہے۔ اورپانی ہرآگ کو بجھا دیتاہے۔8- اگر آپ طاقت ور ہوناچاہتے ہیں۔ تو آپ سادگی اختیار کر لیں۔

دنیا کو کوئی بھی فرعون آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اللہ پا ک نے سادگی میں ایٹمی طاقت رکھی ہے ۔ شاید اس لیے تمام انبیاء اور تمام اولیاء سادہ تھے۔ چنانچہ فرعون ہو یا نمرود ہو، یہ ان کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہ سکے ۔ آپ بھی آزما لیں۔ آپ کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ انشاءاللہ ۔ یہ تھے آٹھ مشاہدات جو آپ کی زندگی میں بے حد کام آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…