بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مجھے پچپن میں سکھایا گیا تھا کہ مسلمان اچھے لوگ نہیں لیکن جب میں نے پہلی بار قرآن پاک ہاتھ میں تھاما تومیرے ساتھ کیا ہوا؟ بھارتی لڑکی نے اپنے قبول اسلام کا ایمان افروز واقعہ سنا دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے قبول اسلام کا ایمان افروز واقعہ سنا دیا۔ 27 سالہ مریم نے وڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہندو خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ اس وقت میری عمر 27 سال ہے ۔

مجھے بچپن سے یہ سکھایا جاتا رہا کہ مسلمان اچھے لوگ نہیں ہوتے اور تم نے ان سے دور رہنا ہے۔ مجھے اپنے مذہب کے بارے میں ہمیشہ شکوک و شہبات رہتے تھے۔ میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ مسلمان دہشتگرد ہوتے ہیں اسلئے تم ہمیشہ ان سے دور رہنا۔ مجھے سب سے پہلے جس چیز نے متاثر کیا وہ مسلمان لوگوں کا دوسروں کے سات حسن سلوک تھا کہ وہ دوسروں سے کس طرح بات کرتے ہیں اور معاشرے میں اپنا کردار کیسے ادا کرتے ہیں۔پھر میں نے قرآن ہاتھ میں تھاما جس نے میری زندگی بدل دی۔ میں نے اسلام کے بارے میں گوگل پر بہت سرچ کی اور میں حیران رہ گئی۔ میں نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنی ماضی کی زندگی ہندو ازم میں گزار دی۔ 27 سالہ مریم کا کہنا تھا کہ مجھے قبول اسلام کے بعد اپنی برادری اور گھر والوں کی طرف سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ میں نے قرآن پڑھا تو میری آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب جاری ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…