پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

وطن عزیز پر ایک ساتھ 9بیٹے نچھاور کر دینے والے پاکستانی میاں بیوی۔۔ حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کرنیوالی امیر النسا بیگم مسلح افواج کے سربراہ رہنے والے کس بہادر جنرل کی والدہ ہیں؟ ایسی رپورٹ جو آپ کی آنکھیں نم کر دے

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مائوں کا فخر ،مادروطن پر اپنے نوبیٹے نچھاور کردینے والی عظیم ماں امیر النسا بیگم جنہوں نے بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر تاریخی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں میرے اتنے ہی اور بیٹے ہوتے تو میں وہ بھی اس وطن پر وار دیتی۔ امیر النسا بیگم بریگیڈیر ظاہر عالم خان،کرنل فروز عالم خان،سکواڈرن لیڈر شعیب عالم خان،جنرل شمیم عالم خان،

وائس ایڈمرل شمعون عالم خان ،ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان ،فلائٹ آفیسرمشتاق عالم خان ،کیپٹن اعجاز عالم خان ،اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید عالم خان کی والدہ ہیں۔ آپ کے شوہر عالم خان سروے سپروائزر تھے۔ پاکستان کیا دنیا بھر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی ماںباپ نے اس تعداد میں سپوت محاذ جنگ پر بھیجے ہوں۔ آپ کے نوبیٹوں نے افواج پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور 1965اور 1971کی جنگوں میں بہادری کے جوہر دکھائے۔ ان بھائیوں نے 1965اور 1971کی جنگ میں داد شجاعت کی عظیم مثالیں قائم کیں۔ ایک بھائی نے 1967میں بھارت کے خلاف ایک معرکہ میں جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک بھائی نے 1971کی جنگ میں وطن کی حرمت پہ جان نچھاور کی ۔ بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر عظیم ماں امیر النسا بیگم نے تاریخی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ گر میرے اتنے ہی اور بیٹے ہوتے تو میں خوشی خوشی جنگ کے محاذ پر روانہ کر دیتی۔ ونگ کمانڈر آفتاب عالم خان کو 1965کی جنگ میں داد شجاعت دینے پر ستارہ جرأت دیا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ میں نے فوج صرف اپنا فرض ادا کرنے کے لیے جوائن کی ہے ۔جنرل شمیم عالم خان ریٹائرمنٹ سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے ۔بلاشبہ وہ ماں باپ بہت ہی عظیم ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کیلئے اپنی عزیز ترین چیز اولاد تک نچھاور کر دی۔ پوری قوم ماہ ستمبر کے اس ماہ میں امیر النسا بیگم کی مشکور اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…