بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

خوش قسمت بچے کس مہینے میں پیدا ہوتے ہیں؟ آپ کی پیدائش کس ماہ میں ہوئی؟جانئے

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہریں علم نجوم کے تجربات و مشاہدات کے مطابق کچھ افراد کی خوش قسمتی کی وجہ ان کی تاریخ پیدائش ہوتی ہے۔ ماہرین علم نجوم نے سال کے 12ماہ میں پیدا ہونے والوں بچوں سےمتعلق اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے ان کی خوش قسمتی اور دیگر حوالوں سے پیش گوئی کا ایک چارٹ مرتب کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوری میں پیدا ہونے والابچہ

عقلمند معاملہ فہم حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ،سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔فروری میں تولد ہونے والا بچہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ،سینما تھیڑ اور کھیل کود تماشے کا شوقین ، منصف مزاج مگر تنہائی پسند ہوگا۔مارچ میں پیدا ہونے والا بچہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔اپریل میں پیدا ہونے والا بچہ عالی دماغ صاحب اولاد جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔مئی میں پیدا ہونیوالابچہ سراغ رساں ،تلاش حق کا دلدادہ ،کامیاب وکیل ،عالی دماغ ،راس العقیدہ ،دھن کا پکا ،طبیعت سے اشتعال پذیر اعلیٰ منتظم ،دُشمنوں پر غالب لیکن عفوکا مادہ زیادہ اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوتا ہے۔جون میں پیدا ہونے والا بچہ چالاک ،متزلزل خیالات مگر دولت حاصل کرے گا، یہ پرلے درجے کا سازشی ،معاملہ اور سیاحت کا شوقین ہوتا ہے ۔جولائی میں پیدا ہونے والا آرام طلب ،شوقین مزاج ،موسیقی کا شوقین ،محفل رقص و سرور کا دلدادہ ،فنون لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوگا۔اگست میں پیدا ہونے والا بچہ زاہد متقی ،پرہیزگار ،عالم ،مصنف مزاج ،صاحب الرائے، خلیق ،ایماندار ،مستقل مزاج دلیر ،صاف دل ،رحمدل اور تنہائی پسند ہوگا۔ستمبرکے مہینے میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ سمجھ دار ،دنیا کے نشیب وفراز سے واقف ،ذہین بلا کا حافظہ رکھنے والا، تندرست اور وہمی ہوگا۔اکتوبرکے

مہینےمیںجون بچے پیدا ہوں گے وہ قدرتی طور پر وفادار ، دوستوں کے ہمدرد، مونس اور غمخوار ہوں گے اور باز اوقات یہ بچے اپنے دوستوں کے ساتھ محبت اور مروت کے رشتے کے سبب اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔نومبر کے ماہ میں جو بچہ تولد ہوگا وہ حق گو ، صاف دل ،کامیاب تاجر ،اپنے رشتہ داروں اورمتعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا ،شان و شوکت کا دلدادہ اوردوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔دسمبر میں جو بچہ پیدا ہو گا وہ دھن کاپکا، ضدی ،خوش رفتار ،خوش گفتار،عوام کا چہتا ،خوش آمدی ،حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…