منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہندوستان پرایک قبرحکومت کرتی ہے

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو اس دنیا سے رخصت ہوئے قریباً آٹھ سوسال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن آپ کا آستانہ اور درگاہِ معلا آج بھی عقیدت مندوں کا مرکز ہے۔ جہاں دنیا بھر کے امیر و غریب اور سربراہانِ مملکت حاضری دے کر روحانی سکون اور فیض حاصل کرتے ہیں۔ ذیل میں آپ کی بارگاہ میں سلاطین، وزرا اور مشہور شخصیات نے جو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ان میں سے چند ایک نقل کیے جاتے ہیں۔

٭ ۱۵۴۴ء میں جب شیر شاہ سوری نے مارواڑی راجا بلدیو کو شکست دی تو وہ اجمیر آیا اور حضرت خواجہ کے آستانے کی زیارت کی جب وہ تارا گڑھ پہنچا جہاں پانی کی قلت تھی تو اس نے چشمۂ بی بی حافظہ جمال سے تارا گڑھ کے اونچے پہاڑ پر پانی پہنچانے کا انتظام کروایا اور چشمہ کا نام’’سیر چشمہ ‘‘ رکھا۔٭ مغل بادشاہ اکبر نے تقریباً ۱۲؍ مرتبہ اجمیر کی زیارت کی اور کئی بار اس نے فتح پور سیکری سے پیدل اجمیر کا سفر کیا اس نے ایک ان دار مسجد اور نئی عمارتوں کے علاوہ ۱۵۶۷ء میں بڑی دیگ کی تعمیر بھی کروائی جس میں سو من چاول پکتے ہیں۔٭ نورالدین جہاں گیر تخت نشین ہونے کے آٹھویں سال ۱۰۲۲ھ میں اجمیر آیا جب شہر اجمیر کے آثار نظر آنے لگے تو وہ پیدل درگاہ شریف تک پہنچا ۱۰۲۵ھ میں اس نے ایک لاکھ دس ہزار روپیہ کی لاگت سے ایک طلائی محجر بنایا جو اب موجود نہیں ہے چھوٹی دیگ بھی بنوائی جس میں اسی من چاول پکتا ہے۔٭ شاہِ جہاں نے اپنے ۲۱ سالہ دورِ حکومت میں ۵؍ بار حاضری دی اور روضۂ مبارک سے لگ کر سنگ مرمر کی عالیشان مسجد تعمیر کروائی۔ مسجد کی تعمیر پر اس زمانے میں دو لاکھ چالیس ہزار روپے خرچ ہوئے۔

٭ شاہِ جہاں کی لاڈلی بیٹی جہاں آرا بیگم کو حضر ت خواجہ سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا وہ رمضان ۱۰۵۳ھ میں اپنے باپ کے ساتھ اجمیر آئی جہاں آرا نے ایک دالان تعمیر کروایا جو ’’بیگمی دالان ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس نے سلسلۂ چشتیہ کے مشہور بزرگوں کے تذکرے پر مبنی ایک کتاب ’’مونس الارواح‘‘ کے نام سے لکھی جس سے جہاں آرا بیگم کے علمی ذوق اور تصوف و معرفت کے علاوہ حضرت خواجہ سے گہری عقیدت و محبت کا پتا چلتا ہے۔

٭ شہنشاہ اورنگ زیب عالم گیر بھی متعدد مرتبہ اجمیر حاضر ہوئے ان کا معمول تھا کہ وہ اپنی قیام گاہ سے پیدل درگاہ تک آتے تھے۔ اورنگ زیب نے سلطان محمود کی بنوائی ہوئی مسجد کی توسیع کی۔٭ ۱۶؍ اکتوبر کو والیِ حیدرآباد دکن میر عثمان علی خاں اجمیر آئے اور ایک گیٹ تعمیر کرایا جسے ’نظام گیٹ ‘کہا جاتا ہے۔ اس کی بلندی ۷۰ فٹ اور چوڑائی ۱۶؍ فٹ ہے۔٭ مہاراج گوبند سنگھ نے بھی یہاں حاضری دی اور اپنی کامیابی کی دعا مانگی

اور با مراد ہوئے۔٭ لارڈ کرزن سابق وائسرائے ہند نے انگریزی دورِ حکومت میں اجمیر آیا اور اپنے تاثرات کا یوں اظہار کیا کہ : ’’میں نے دیکھا کہ ہندوستان میں ایک قبر حکومت کر رہی ہے۔‘‘٭ گاندھی جی نے دربارِ خواجہ میں حاضری کے وقت کہا کہ:’’ یہاں آ کر میری روح کو بڑا چین ملا ہے افسوس خواجہ صاحب کی زندگی کو آدرش نہیں بنایا گیا انھوں نے روح کی روشنی کو باقی رکھنے کے لیے جو پیغام دیا اسے کوئی نہیں سنتا۔

انھوں نے سچائی کے ہتھیاروں سے لوگوں کا دل جیت لیا ان کی زندگی عدم تشدد کا صاف مظہر تھی۔‘‘٭ ڈاکٹر راجندر پرشاد سابق صدر جمہوریۂ ہند نے کہا :’’ خواجہ کی زندگی روشنی کا مینار ہ تھی جس نے دور دور تک اجالا پھیلا دیا یہ روشنی دلوں میں اس طرح اتر گئی اور پوری دنیا کو جگمگا دیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔‘‘٭ پنڈت جواہر لال نہرو نے کہا :’’ ایسے ہی مقدس مقامات سے ہندو مسلم اتحاد کا عملی درس لیا جاسکتا ہے۔٭

اچاریہ ونوبا بھاوے نے کہا:’’ یہ سب سے بڑی محرومی ہو گی کہ ہم اتنی بڑی روحانی شخصیت کی قابلِ تقلید تعلیمات سے فیض یاب نہ ہوسکیں جو اس وقت بھی انسانی ذہن میں خوش گوار انقلاب لاسکتی ہے۔‘‘٭ راجیو گاندھی نے ۲؍ مئی ۱۹۹۱ء کو اجمیر میں حاضری کے وقت کہا کہ :’’اجمیر میں درگاہِ غریب نواز پر آ کر میں نے قلبی سکون محسوس کیا ہے۔ان بادشاہوں اور سربراہانِ مملکت کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر حسین،

اندرا گاندھی، چندر شیکھر، گیانی ذیل سنگھ، واجپائی، وی پی سنگھ، جنرل ارشاد، بے نظیر بھٹو، ٹینکو عبدالرحمان، جنرل پرویز مشرف اور بہت ساری مشہور و معروف شخصیات نے اجمیر میں حاضری دے کر قلبی سکون کی لذت حاصل کی۔ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت خواجہ کی تعلیمات کو اپنائیں یہی ان کی بارگاہ میں سچا خراجِ عقیدت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…