بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’ماڈرن بیوہ‘‘

datetime 20  جنوری‬‮  2019 |

معروف مصنف و ادیب مرحوم اشفاق احمدکہتے ہیں کہ فیصلہ اور تنقید رب کا کام ہے جو مقررہ وقت پر ہی ہو گا ، اللہ کا بوجھ نہ ہم اٹھا سکتے ہیں نہ اٹھانا چاہئے۔ پی ٹی وی کے پروگرام زاویہ میں گفتگو کرتے ہوئے اشفاق احمد نے لوگوں کی حقیقت سے ناواقفیت کی بنیاد پر تنقید کو موضوع بحث بنایا اور اپنی زندگی کا ایک سبق آموز واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ”ہم سمن آباد میں رہتے تھے

جوایک پوش علاقہ تھا ۔وہا ں ایک بیوہ خاتون آکر رہنے لگی جس کے2 بچے تھے، خاتون بہت خوبصورت ، نوجوان اور ماڈرن تھی اوراسکا انداز رہن سہن کچھ شوخ اور باقی لوگوں سے مختلف تھا، وہ خوبصورت اور باریک کپڑے پہنتی اور بے تحاشہ خوشبو کا استعمال کرتی ، یہاں تک کہ اگر کوئی اس کے گھر کے آگے سے گزرے تو خوشبو کی لپٹوں کی زد میں خود کو محسوس کرتا۔خاتون جاسوسی ادب سے شغف رکھتی تھی اور دن سارا جاسوسی ناول پڑھتی رہتی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا کرتی تھی۔ اس کے گھر کچھ مشکوک لوگوں کا بھی آنا جانا تھا جس کے باعث خاتون کے بارے لوگ اچھی رائے نہیںرکھتے تھے۔اشفاق احمد کہتے ہیں کہ ہمارے گھروں میں آپس میں اور جمعے کے وقت مسجد میں بھی باتیں ہوتی تھی کہ محلے میںیہ کون اور کس قسم کی خاتون آکر رہنے لگ گئی ہے۔ایک دن ایسا ہوا کہ و ہ سبزی کی دکان پر گر گئی اور تین دن بعد انتقال کر گئی اور جو لوگ اس کے گھر آتے تھے وہی اسے کفن دفن کیلئے ساتھ لے گئے۔خاتون کے انتقال کے بعد لوگوں کو پتہ چلا کہ خاتون کو کینسر کی لاعلاج بیماری لاحق تھی اور جلدی کینسر کی ایسی خوفناک صورت تھی کہ اس کے بدن سے بدبو آتی رہتی تھی

جس وجہ سے اسے سپرے کرنا پڑتا تھا تاکہ لوگوں کو اس کے بدن سے آنیوالی بدبو سے تکلیف نہ ہواپنی اسی بیماری کی وجہ سے ہلکا پھلکا ، باریک لباس پہنتی تھی تاکہ زخموں کے ساتھ کپڑے الجھنے سے اسے تکلیف نہ ہو،جب تکلیف کی شدت بڑھ جاتی اور وہ درد برداشت نہ کر سکتی تو اپنے بچوں کو گھر سے باہر نکال کر دروازے بند کر لیا کرتی تھی تاکہ اس کے بچے

اسے تکلیف میں دیکھ کر بے چین اور پریشان نہ ہوں۔ اس کے گھر آنے والا ایک بندہ اس کا دیور تھا ، دوسرا سکا فیملی ڈاکٹر تھا جو اس کی دیکھ بھال پر مامور تھااور تیسرا اس کا وکیل تھا ۔آخر میں اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید کا کام اللہ پر چھوڑدینا چاہئیے جس نے اس کیلئے ایک وقت مقرر کیا ہے۔” ہم اللہ کا بوجھ اپنے کندھوں پر نہ اٹھائیں کیونکہ اس کا بوجھ اٹھانے سے بندہ کمزور ہو جاتا ہے اور پھر مر جاتا ہے“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…