ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر خدا ھوتا تو کیا اِتنے لوگ بیمار ھوتے؟

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص نائی کی دوکان بال اور داڑھی بنانے کے لئے گیا۔ جیسا کہ عموماً ھوتا ھے نائی اور گاھک کے درمیان گفتگو شروع ھو گئی۔ بات جب اللہ کے موضوع پر آئی تو نائی نے کہا؛’’مجھے )نعوذباللہ( اللہ کے وجود پر یقین نہیں ھے.‘‘گاھک نے پوچھا کہ وہ کیوں؟نائی نے کہا؛ ’’اِس کے لئے باھر سڑک پر ایک نظر ڈالنا ھی کافی ھے۔ اگر خدا ھوتا تو کیا اِتنے لوگ بیمار ھوتے؟ اِتنی اولادیں یتیم ھوتیں؟ دنیا میں اِتنا رنج و غم ھوتا؟

مجھے یقین ھے کہ اگر رحیم و کریم اللہ کا وجود ھوتا تو وہ ھرگز اِس کی اجازت نہیں دیتا کہ دنیا اتنے مسائل سے بھرا ھو۔‘‘گاھک نے کچھ دیر سوچا لیکن اُس سے کوئی جواب نہ بن پڑا، ویسے بھی وہ بحث کرنے کے موڈ میں نہیں تھا۔نائی نے اُس کے بال اور داڑھی بنائے اور وہ پیسے دے کر دوکان سے باھر نکل آیا۔ اُسی وقت اُس کے سامنے سے ایک شخص گزرا جس کے بال اور داڑھی لمبے اور بے ترتیب تھے اور لگ رھا تھا کہ بہت عرصہ وہ نہایا بھی نہیں ھے۔گاھک واپس دوکان میں داخل ھُوا اور نائی سے کہنے لگا؛’’جانتے ھو کیا؟ میرے خیال میں دنیا میں نائیوں کا بھی کوئی وجود نہیں ھے۔‘‘نائی نے کہا کہ کیسی بات کر رھے ھو۔ میں نائی ھوں اور تمہارے سامنے موجود ھوں، ابھی ابھی تمہاری داڑھی اور بالوں کی حجامت کی ھے۔’’میں نے کہا نا کہ کوئی وجود نہیں ھے نائیوں کا، اگر ھوتا تو ایسے لوگ ھرگز نظر نہ آتے جیسا میں نے ابھی ابھی تمہاری دوکان کے سامنے سے گزرتے دیکھا ھے، لمبے اور الجھے بالوں اور داڑھی کے ساتھ۔‘‘’’نہیں جناب نائی تو موجود ھیں اب اگر ایسے لوگ ھمارے پاس نہ آئیں تو ھم کیا کر سکتے ھیں؟‘‘’’بالکل یہی بات ھے۔ اللہ بھی ھر جگہ اور ھر زمانے میں موجود ھے، اب اگر لوگ اُسے نہ ڈھونڈیں، اُس سے رابطہ نہ کریں اور سچّے دل سے اُس کی پیروی اور اطاعت کر کے اُس سے نہ مانگیں تو یہ اللہ کا تو نعوذ باللہ قصور نہیں ھے۔‘‘حکایاتِ فارسی

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…