ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’بھانڈ‘‘

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے تعلق رکھنے والے بھانڈ منیر حسین المعروف ’’بھامنیر ‘‘ نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ سابق فیلڈ مارشل و صدر ایوب خان کے بیٹے گوہر ایوب کا ولیمہ ایوان صدر میں تھا ،یہ وہ زمانہ تھا جب وہ بھارت کے ساتھ معاہدہ تاشقند کرکے لوٹے تھے ۔

ہم بھانڈوں کو روایتی رسم و رواج کے مطابق شرکائے محفل کی دلچسپی اور انہیں محظوظ کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ایسے میں ہم نے سیاسی جگت کے ذریعے ایوب خان پر تنقید شروع کر دی مگر آفرین ہے کہ انہوں نے ناراض ہونے کے بجائے ہمیں انعام سے نوازا۔واقعہ سناتے ہوئے ’’بھا منیر ‘‘نے بتایا کہ میں اورمیرےبڑے بھائی اعجاز حسین کے درمیا ن مکالمہ ہواجو کہ دراصل جگت بازی کیلئے تھا جس میں ہم نے سابق صدر پر جگت لگائی کہ ’’ایوب خان تاشقند سے واپس آئے ہیں اور فیصلہ بھی پاکستان کے حق میں ہوا ہے ،بھئی کیافیصلہ ہوا ہے ؟ معاہدے کی رو سے کشمیر بھارت کا اور کشمیری پاکستان کے حصے میں آگئے ہیں ، اس سے فائدہ کیاہوگا؟ بھئی بہت فائدہ ہوگا کشمیریوں سے اکبری منڈی میں بوریاں اٹھوانے کا کام لیاجائے گا ‘‘بھانڈ ’’بھامنیر‘‘بتاتے ہیں کہ جب ہم نے یہ بات کہی تو پنڈال میں سناٹا چھا گیاسب سوچنے لگ گئے کہ اب ان بھانڈوں کو ان کی بدتمیزی اور سرکشی پر کم از کم عمر قید تو ضرورہوگی لیکن ہوا اس کے برعکس ، ہماری جگت بازی پر پنڈال میں چھائے سناٹے کو چیرتے ہوئے ایوب خان کے قہقہوں نے سب کے خدشات کو زائل کر دیا اور ہر طرف قہقہےگونجنے لگ گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…