کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ‘ریپ’ کا الزام عائد ہونے پر ‘شدید تشویش’ کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نائیکی جس کا رونالڈ کے ساتھ ایک بلین ڈالر کا معاہدہ ہے کا کہنا ہے کہ ’وہ اس صورت حال کا قریبی جائزہ لیتی رہی گی۔‘دوسری جانب ای اے
سپورٹس جس کا رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ہے نے بھی اس طرح کا بیان دیا ہے۔33 سالہ کرسٹیانو رونالڈو ایک امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو پہلے ہی مسترد کرتے ہوئے اسے ‘فیک نیوز’ یعنی جھوٹی خبر قرار دیے چکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں مزید پڑھیےخیال رہے کہ 34 سالہ امریکی خـاتون اور سابق ٹیچر کیتھرین مےیورگا کی وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکل # می ٹو کی مہم سے متاثر ہو کر اس بارے میں بات کرنے پر راضی ہوئی ہیں۔ مےیورگا کی وکیل لیسلی سٹوول کا کہنا ہے ’کیتھرین کو # می ٹو کی مہم سے بہت حوصلہ ملا ہے جس میں خواتین ان کے ساتھ کیے جانے والے جنسی جرائم کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں۔‘نائیکی نے ایک بیان میں کہا ’ہمیں رونالڈ پر عائد کیے جانے والے پریشان کن الزامات پر تشویش ہے اور ہم اس صورت حال کا قریبی جائزہ لیتے رہیں گے۔‘دوسری جانب ای سپورٹس نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ہم نے وہ رپورٹ دیکھ چکے ہیں جس میں رونالڈو پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ادھر اٹلی کے یووینٹس نامی کلب نے ایک ٹویٹ میں رونالڈو کا دفاع کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں یووینٹس نے کہا: کرسٹیانو رونالڈو نے حالیہ مہینوں میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت دکھائی ہے جس کی جووینٹس میں سب نے تعریف کی ہے۔‘رونالڈ نے کس طرح جواب دیا؟کرسٹیانو رونالڈو ایک امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘فیک نیوز’ یعنی جھوٹی خبر قرار دے چکے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا: ‘وہ لوگ میرا نام استعمال کر کے اپنے لیے مشہوری چاہتے ہیں۔ یہ عام سے بات ہے۔
’رونالڈو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے جریدے ڈر سپیگیل کے خلاف مقدمہ کریں گے جس نے الزام لگانے والی خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے۔رونالڈو نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’میں اپنے خلاف ریپ کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ ریپ ایک مجرمانہ جرم ہے جو میرے ان تمام اقدار کے خلاف ہے جس پر میں یقین کرتا ہوں۔‘
ادھر جرمن جریدے ڈر سپیگی کے مطابق 34 سالہ کیتھرین مےیورگا نامی خاتون نے دعوی کیا ہے کہ سنہ 2009 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں رونالڈو نے ان کا ریپ کیا۔بعد میں انھوں نے لاس ویگاس کی پولیس کے پاس اس مبینہ واقعے کا مقدمہ درج کرایا۔اگلے سال مبینہ طور پر رونالڈو نے عدالتی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے کیتھرین مےیورگا سے معاہدے کیا جس کے تحت انھوں نے خاتون کو 375000 ڈالرز ادا کیے جس کے عوض یہ طے ہوا کہ وہ اپنے الزامات کبھی منظر عام پر نہیں لائیں گی