جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

نیب اگر واقعی آزاد ہوتا تو حکومتی وزیر اور مشیر لاک اپ ہوتے عمران خان کو کیا کام کرنے کیلئے میدان میں اتارا گیا ہے؟ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ترجمان بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بہت بڑے سیاسی انتقام کے ساتھ میدان میں اتارے گئے ہیں، یہ احتساب کے نام پر انتقام ہے، نیب اگر واقعی آزاد ہوتا تو حکومتی وزیر اور مشیر لاکپ ہوتے،، اپوزیشن دھکمیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، عوام دشمن پالیسیوں کی مزاحمت ہوگی، فلمی ڈائیلاگ بولنے والے وزیراعظم اپوزیشن موڈ

سے نکل آئیں۔پیر کو ترجمان چیئرمن پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز نے وزیراعظم کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان بہت بڑے سیاسی انتقام کے ساتھ میدان میں اتارے گئے ہیں، یہ احتساب کے نام پر انتقام ہے، نیب مشرف کی طرح اس استعمال کیا جا رہا ہے، نیب اگر واقعی آزاد ہوتا تو حکومتی وزیر اور مشیر لاکپ ہوتے، ترجمان بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم آغاز میں غیرمقبول ہو چکی حکومت کو سہارا دینے کیلئے ڈھونگ رچا رہے ہیں، عمران خان کا ویژن ہے نہ ان میں منشور پر عملدرآمد کی صلاحیت ہے، انہوں نے کہا اب بھی غلط بیانی کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خان صاحب کہتے ہیں مہنگائی قرضوں سے بچنے کیلئے کی ہے، دوسری طرف مہنگائی بھی کر رہے ہیں اور قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں بھی کر رہے ہیں، مصطفی نواز کھوکھر نے کہامہنگائی آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے، مہنگائی کا بدترین سونامی تو ابھی آنا ہے، نہیں چھوڑوں گا کہ فلمی ڈائیلاگ بولنے والے وزیراعظم اپوزیشن موڈ سے نکل آئیں، اپوزیشن دھکمیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، عوام دشمن پالیسیوں کی مزاحمت ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے سابق کرپٹ وزراء کے خلاف وفاقی وصوبائی وزراء کو ٹاسک سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق کرپٹ وزرا کے خلاف وفاقی اور صوبائی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ وزیراعظم کیہدایت پر ان وزرا کے کڑے احتساب کیلئے وزارت قانون نے مسودہ قانون بھی تیار کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا کو ٹاسک دیتے ہوئےکہا ہے کہ بق وزراء جنھوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے۔ ملک کو لوٹنے والوں کا پیسہ واپس لا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ وزارت قانون کا احتساب قانون کیلئے مسودہ جلد منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کر دیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کرپشن کے خلاف اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…