منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

تمہارے نبیؐ ایک شخص کو ہٹا کر تمہیں نماز کی امامت کروانے کا حکم دینگے نبی کریمؐ کے اعلان نبوت سے قبل آسمانی کتابوں کے عالم نے ابوبکر صدیقؓ کوکیابتایا تھا؟نبی کریمؐ نے کس شخص کو اپنے مصلے سے ہٹانے کا حکم دیا، جانئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق مجذوبی چغتائی نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تاریخ کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ قبول اسلام سے قبل شام کے سفر میں حضرت ابو بکر صدیقؓ تشریف لے جا رہے تھے انہیں وہاں ایک جوگی ، جوتشی ملا ، پرانی آسمانی کتابوںتورات، انجیل زبور کا علم رکھتا تھااس نے حضرت ابو بکر صدیقؓ سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ

کیا آپ مکہ سے آئے ہیں؟آپؓ نے فرمایا’ہاں میں مکہ سے آیا ہوں‘اس نے دوسرا سوال کیا کہ کیا قریشی ہیں؟آپؓ نے پھر فرما’ہاں قریشی ہوں‘اس نے تیسرا سوال کیا؟ کیا بنو تمیم سے ہیں؟آپ ؓ نے ایک بار پھر فرمایا ’ہاں بنو تمیم سے ہوں‘وہ جوتشی پھر آپ سے مخاطب ہوا اور کہا کہ یہ تین نشانیاں تو پوری ہو گئیں میں چوتھی نشانی دیکھنا چاہتا ہوں جو کہ آپ ؓکے پیٹ پر ہے ، آپؓ اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھائیں تاکہ میں آپؓ کے پیٹ کو دیکھ سکوں جس پر آپؓ نے انکار کر دیا کہ میں اپنے پیٹ سے کپڑا نہیں اٹھائوں گا جس پر وہ جوتشی بولا کہ آخری نشانی جو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ آپؓ کی ناف کے اوپر موجود ایک تل ہے ، اگ  وہ ہے تو پھر چوتھی نشانی بھی پوری ہو گئی۔ آخر ابوبکرصدیقؓ نے کپڑا اٹھایا اور دیکھا تو ناف کے اوپر تل موجود تھا۔ یہ دیکھ کر وہ جوتشی بولا کہ ایک نبی آئے گا ، آخری نبی ہو گا ، سچا نبی ہو گا، آپؓ اس کے قریبی ساتھی ہونگے اور سب سے پہلے ایمان لائیں گے، اور خیال کرنا کہ اس موقع پر ضائع نہ کر دینا، آپؓ کے پاس پوری نشانیاں ہیں، مکہ کے ہیں، قریش کے ہیں، بنو تمیم قبیلے سے تعلق ہے اور آپؓ کی ناف کے اوپر تل بھی موجود ہے اور یہ ہماری پرانی کتابوں میں یہ سب علامات لکھی ہوئی موجود ہیں ۔

اس کے بعد اس نے اگلی بات عجیب کہی کہ جب تمہارے نبیؐ بیماری ہو جائینگے تو تمہیں نماز کی امامت کیلئے مصلے پر کھڑا کرینگے اور تمہاریجگہ نماز پڑھانے کیلئے ایک اور بندہ کھڑا ہو گا جس کو وہ مصلے سے ہٹا کر تمہیں امامت کی زمہ داری ادار کرنے کا کہیں گے۔ اور پھر یہ واقعہ پیش بھی آیا کہ جب اللہ کے نبیؐ بیمار ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ نماز پڑھائو، مسلمانوں نے سمجھا کہ کوئی بھی پڑھا لے اور حضرت عمرؓ مصلے پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرا دی جس پر حضورﷺ نے اندر سےآواز دی کہ عمرؓ کو ہٹائو صدیق ؓ کو کھڑا کرو اور پھر نبی کریمؐ کے حکم پر نماز تڑوائی گئی ۔

اس جوتشی نے ابوبکر صدیق ؓ سے کہا کہ تمہارے جب وہ نبیؐ آئیں گے اور پھر جب وصال فرمائیں گے تو ان کے بعد ان کی نیابت اور خلافت بھی آپؓ کو ملے گی ، وہ اپنے بعد آپؓ کو اپنا نائب بنا کر جائینگے۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ سفرِ شام سے واپس آئے اور کچھ عرصے کے بعد اللہ کے حبیبﷺ کی نبوت کا اعلان ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…