اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

رزق میں کشادگی اور گناہوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ماہ رمضان کے چار انتہائی طاقتور و آسان وظائف !

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کا خاص خیال رکھو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جو بڑی برکت والا اور بلند شان والا ہے ۔ اس نے تمہارے لئے گیارہ ماہ چھوڑ دیئے ہیں جن میں تم کھاتے ہو اور پیتے ہو اور ہر قسم کی لذات حاصل کرتے ہو مگر اس نے اپنے لئے ایک مہینہ کو خاص کرلیا ہے‘‘ ۔(مجمع الزوائد)رمضان المبارک کو ’’سَیِّدُ الشُّہُور‘‘یعنی تمام مہینوں کا سردار بھی کہا گیا ہے ۔ یہ مہینہ بے شمار برکات کا مہینہ ہے ۔ چودہ سو برس سے

لاکھوں کروڑوں صلحاء و ابرار ان برکات کا مشاہدہ کرتے آئے ہیں اور آج بھی ان برکات سے بہرہ اندوز ہونے والے بزرگ بکثرت موجود ہیں۔ ان ایام میں مخلص روزہ داروں کو خاص روحانی کیف سے نواز ا جاتا ہے، ان کی دعائیں سنی جاتی ہیں۔ ان پر انوار کے دروازے کھلتے ہیں۔ انہیں معارف سے بہرہ ور کیا جاتا ہے ۔ وہ کشف ، رویا او ر الہام کی نعمت سے سرفراز ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں خد ا کی لقا نصیب ہوتی ہے ۔ تو اس پراللہ کی بے پایاں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ماہ رمضان میں جو لوگ اذکار و تسبیحات کرتے ہیں ،وہ اس ماہ کے دوران یہ چار وظائف بھی کرسکتے ہیں ۔یہ انتہائی مختصر اور جامع وظائف ہیں جو انسان کو رزق و صحت کی بحالی ،دعا کی قبولیت اور گناہوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔
روزی میں وسعت کے لئے ۔
نماز فجر کے بعد اول آخر درود ابراہیمی 21 مرتبہ ، اور ذیل کے وظیفہ کو 1100 بار پڑھیں ۔
( یَا بَاسِطُ یَا مُنْعِمُ )
گناہوں سے چھٹکارہ پانے کے لئے ۔
نماز اشراق کے بعد اوّل و آخر درود ابراہیمی 7 مرتبہ اور اس وظیفے کو 313 مرتبہ پڑھیں ۔
( یَا آخِرُیَا ھَادِیُ)
دعا کی قبولیت کے لئے ۔
نماز فجر کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی 3 مرتبہ اور اس وظیفے کو 41 مرتبہ پڑھیں ۔
(یَاسَمِیْعُ یَامُجِیْبُ )
خیر و برکت کے لئے ۔
نماز چاشت کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی 7مرتبہ اور اس وظیفے کو 101مرتبہ پڑھیں ۔
(یَا مُعْطِیُ یَاشَکُوْرُ )

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…