اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے روزہ اور ہماری صحت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم محمد افضل میو،حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم محمد ابو بکر، حکیم حامد محمود، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، حکیم
عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔ حکما کا کہنا تھا کہ روزہ سے ہم اسی صورت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب سنت نبویﷺ کے مطابق افطاری و سحری کا اہتمام کیا جائے یعنی موجودہ موسم میں کھجور اور دودھ کے ساتھ افطاری اور سحری کے وقت سادہ اور ہلکی پھلکی غذا کھائی جائے۔