اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی خاتون کی قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال 32سال باوضو رہتے ہوئے ہاتھ سے کپڑے پر کڑھائی کر کے دنیاکا پہلا قرآن مجید کا نسخہ تیار کر لیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات کی خاتون نسیم اختر کی قرآن پاک سےمحبت کی انوکھی مثال، 32سال کپڑے پر کڑھائی کر کے قرآن مجید لکھتی رہی۔ نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے علاقے گڑھی احمد آباد کی رہائشی نسیم اختر کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی پہلی گھریلو خاتون ہے جس نے قرآن مجید ہاتھ سے کپڑے پر کڑھائی کر کے لکھا ہے۔

نسیم اختر نے کپڑے پر قرآن مجید لکھنے کے کام کا آغاز 1987میں کیا۔انہوں نے 32سال کی محنت کے بعد بالآخرکپڑے پر ہاتھ سے کڑھائی کر کے قرآن مجیدمکمل کر لیا ۔ نسیم اختر کے ہاتھ سے کپڑے پر کڑھائی سے لکھے گئے قرآن مجید کی 10جلدیں ہیں اور ہر جلد میںقرآن مجید کے تین سپارے ہیں۔ نسیم اختر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے 32سال قبل جس مقدس کام کا بیڑا اٹھایا تھا وہ مکمل کر لیا ۔ میں نے 32سال باوضو وقت گزارا، خواہش ہے کہ حکومت پاکستان سعودی عرب کو یہ قرآن مجید بطور تحفہ دے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نسیم اختر نے کہا کہ جب میں قرآن مجید ہاتھ سے کپڑے پر کڑھائی کر کے لکھنا شروع کیا تو یہی سوچا تھا کہ قرآن مجید کے اس نادر نسخے کو میں مدینہ شریف کی لائبریری میں لے کر جائوں گی۔ مدینہ شریف کی لائبریری میں نے دیکھی ہوئی ہے وہ لائبریری بہت بڑی لائبریری ہے اور میری خواہش ہے کہ قرآن شریف کا میرا ہاتھ سے کپڑے پر کڑھائی کر کے لکھا گیا یہ نسخہ مدینہ شریف کی لائبریری کا حصہ بنے اور دنیا بھر کے مسلمان اس کو دیکھیں۔ نسیم اختر نے بتایا کہ وہ قرآن مجید جس کپڑے پر کڑھائی کر کے لکھتیں وہ کپڑا خصوصی طو رپر فیصل آباد سے منگواتی تھیں۔ نسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ قرآن مجید کا ایسا نسخہ دنیا بھر میں کہیں بھی موجود نہیں لہٰذا ان کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔

کپڑے پر کڑھائی کر کے لکھے گئے قرآن مجید کا کل وزن 55کلو گرام ہے جبکہ اس کی ہر جلد کی 22انچ لمبائی اور 15انچ چوڑائی ہے۔ قرآن مجید کے کل صفحات 724ہیں جبکہ کڑھائی کیلئے کالے اور گلابی رنگ کے دھاگے کے 84ڈبے استعمال کئے گئےہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…