پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سیاہ سانپ

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رسول اللہ ﷺ نے ایک بار وضو کرنے کے بعد موزہ پہننے کا قصد فرمایالیکن دیکھا کہ اچانک آپ ﷺ کا موزہ ایک عقب لے کر اڑ گیا۔آپ ﷺ یہ ماجرہ دیکھ کر حیران ہوئے۔تھوڑی ہی دیر بعد آپ ﷺ نے دیکھا کہ عقاب نے موزہ کا منہ زمین کی طرف کیا جس سے ایک سیاہ سانپ گرا۔اس عمل کے بعد عقاب نے موزہ آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کر کے عرض کیا! “یارسول اللہ ﷺ میں نے اسی ضرورت سے گستاخی کی تھی کہ اس کے اندر سانپ گھسا ہواتھا۔

مجھے حق تعالیٰ شانہ نے آپ ﷺ کی حفاظت پر مامور فرمایا ورنہ میری کیا مجال تھی کہ آپﷺ کے حضور ایسی بے ادبی کرتا۔”حضور ﷺ نے اللہ عزوجل کا شکر ادا کیا اور فرمایا” ہم نے جس حادثہ کو باعثِ صدمہ سمجھا وہ دراصل باعثِ رحمت تھا” عقاب نے عرض کیا ” میں نے ہوا میں اڑتے ہوئے موزہ شریف میں سانپ دیکھ لیا تو یہ میرا کمال نہیں یا رسول اللہ ﷺ یہ آپ ﷺ ہی کے نور اور روشنی کا فیضان اور عکس تھا۔ آپ ﷺ تو سراج منیر ہیں اگر کسی دل کے اندھے کو نظر نہیں آتا تو یہ اس کا اپنا قصور ہے، کیونکہ تاریکی کا عکس تاریک ہی ہوتا ہے،” درسِ حیات: آئی ہوئی مصیبت کسی بڑی مصیبت سے بچانے کا ذریعہ ہوتی ہے،اس لئے حالات کو سپرد اللہ ہی رکھنا چاہیے۔ (حکایات مولانا رومی سے اقتباس)

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…