اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

وہ وقت جب پرویز مشرف کے والد کونوکری سے نکال دیا گیامگرپرویز مشرف جب صدر پاکستان بنے تو وزارت خارجہ نے ان سے معافی مانگ کر جان چھڑائی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

پاکستان میں حصول انصاف اور عدالتی نظام سے متعلق عوام مطمئن نظر نہیں آتے ، عام بات مشہور ہے کہ صاحب! یہاں اس کو انصاف ملتا ہے جو طاقتور ہے ۔ اسی قسم کا ایک واقعہ پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیا الحق کا بھی ہے۔ پاکستان کے 10 سال سےزائدعرصہ تک پاکستان کے صدررہنے والے جنرل ضیا الحق کے والدجالندھرمیں امام مسجدتھے ، 1947ءمیں ضیاءالحق اپنے

خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے ، جس کے بعد حکومت پاکستان نے ان کے خاندان کو پشاور میں ایک گھر الاٹ کیا ، خاطر خواہآمدن نہ ہونے کی وجہ سے ضیاءکے والد نے گھر کا ایک حصہ کرائے پر دے دیا، مگرکرائے دار نے 1950میں اس گھر پر قبضہ جمالیااور کرایہ وغیرہ دینے سے مکر گیا، ضیاءالحق کے والد علاقہ معززین کے پاس گئے اور ثالثی کاوشوں کے ذریعے مکان کا قبضہ چھڑانے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی کاوش کامیاب نہ ہوسکی ، بالآخر جنرل ضیاءالحق کے والد نے انصاف کیلئے اپنے کرایہ دار کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت میں مقدمہ چلنا شروع ہوا ، سالوں کے سال بیتتے چلے گئے اوراسی دوران ضیاءالحق آرمی میں بھرتی ہوگئے ، بریگیڈیئرسے میجر جنرل ، لیفٹینٹ جنرل اور آرمی چیف جنرل ضیاءالحق ہوگئے لیکن ان کے مکان کے مقدمے کا فیصلہ نہ ہوسکا،جب وہ صدر بنے تو ایک دن وہی شخص جس نے قبضہ کررکھا تھا، جنرل ضیاءالحق کے پاس ان کے دفتر آیا اور چابی حوالے کرتے ہوئے معافی مانگ کر التجا کی کہ مقدمہ واپس لیا جائے اور عدالت میں جا کر ضیاءکے حق میں بیان دیدیا، یوں یہ مقدمہ اپنے انجام کو پہنچا“۔ایسا ہی ایک واقعہ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی زندگی کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے والد سید مشرف الدین منسٹری آف فارن افیئرزمیں ملازم تھے، منسٹری آف فارن افیئرز نے

کسی غلط فہمی کی بنیاد پر انہیں نوکری سے فارغ کر دیا اور گھر بھیج دیا، جس کے بعد ان پرویز مشرف کے والد یہ سمجھتے تھے کہ وہ بے قصور ہیں لہٰذا انہوں نے اپنے محکمے کے خلاف سروسز ٹربیونل میں مقدمہ دائر کر دیا، کئی سال گزرنے کے باوجود پرویز مشرف صاحب کے والد کو بھی انصاف نہ مل پایامگر ان کی کہانی میں بھی وہی دلچسپ پہلو ہے کہ جب وہ صدر پاکستان بنے تو فارن آفس

نے خود ہی اس مقدمے کا فیصلہ سنایاکہ فارن آفس نے نہ صرف معافی مانگی بلکہ پرویز مشرف صاحب کے والد سید مشرف الدین کے تمام واجبات ان کے گھر بھجوا دئیے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہاں صدر پاکستان بننے کے بعد ہی انصاف ملتا ہے یا انصاف صرف طاقتور شخصیات کو ملتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…