اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مکہ افضل ہے یا مدینہ؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ: ’’مکّہ افضل ہے یا مدینہ؟‘‘ اس بزرگ نے اپنا بٹوہ نِکالا اور کہا: اس کی قیمت پانچ روپیہ ہے۔ اس میں اگر میں ایک لاکھ روپیہ کا ہیرا جڑ دوں تو پِھر اس کی قیمت بڑھ جائے گی اور بجائے پانچ روپے کے ایک لاکھ ہو جائے گی۔ یاد رکھو

اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں سب سے زیادہ قیمتی وجود حضور سرورِ عالمؐ کا ہے۔ حضور نبی اکرمؐ اگر زمین پر ہوں تو زمین آسمان سے افضل اور اگر حضور نبی اکرمؐ آسمان پر ہوں تو آسمان زمین سے افضل۔ اسی اصول کی بِناء پر حضور نبی اکرمؐ اگر مکّہ میں ہوں تو مدینہ سے مکّہ افضل اور اگر حضور نبی اکرمؐ مدینہ میں ہوں تو مدینہ مکّہ سے افضل۔ فضیلت کا موجب حضور نبی اکرمؐ کا وجودِ باجود ہے۔ حضور نبی اکرمؐ مکّہ میں تھے تو خدائے تعالیٰ نے مکّہ معظمہ کی قسم یاد فرمائی اور فرمایا: اس شہر (مکّہ) کی قسم ہے۔ (سورۃ البلد،آیت:۱) کیوں؟ کیا اس لیے کہ اُس میں اُس کا گھر (کعبہ) ہے؟ نہیں! کیا اس لیے کہ اس میں صفا مروہ کی پہاڑیاں ہیں؟ نہیں! کیا اس لیے کہ اُس میں چاہ زم زم ہے؟ نہیں! تو پِھر خدا نے اس شہر کی قسم کیوں یاد فرمائی؟ اللّہ تعالیٰ نے فرمایا: اے محبوب! تم اس میں تشریف فرما ہو۔ (سورۃ البلد،آیت:۲) ’’حضور نبی اکرمؐ کی قبر شریف کی جگہ ساری روئے زمین سے افضل ہے بلکہ وہ آسمانوں سے عرش اور کعبہ سے بھی افضل ہے۔‘‘ (جواہر البحار،جِلد ۱،صفحہ ۵۸۵)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…