منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

موت اُس سے محض ایک قدم کے فاصلے پر تھی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک نامور آرٹسٹ اپنی ایک شاہکار پینٹنگ بنانے میں مصروف تھا۔ پینٹنگ آخری مراحل میں تھی۔ وہ پینٹنگ اُس کا ایک نہایت ہی خوبصورت شاہکار تھی اور اس پینٹنگ کو وہ ملک کی شہزادی کو شادی کا تحفہ بنا کر پیش کرنا چاہتا تھا۔ ایک دن موسم بہت سُہانا تھا اور وہ مصور اپنے شاہکار نمونے کو لے کر ہوٹل کی بالکونی میں آ گیا تاکہ وہاں وہ اُس کو آخری بار دیکھ لے اور اُس کی مزید نوک پلک سنوار لے۔

آرٹسٹ اس پینٹنگ کو بنا کر بہت ہی خوش تھا اور وہ اسے بغور دیکھنے کے لیے چند قدم پیچھے چلا گیا۔ پیچھے جاتے ہوئے وہ پیچھے کی جانب نہیں دیکھ رہا تھا اور وہ مستقل پیچھے کی جانب بڑھتا رہا یہاں تک کہ وہ اُس لمبی عمارت کے بالکل کنارے تک پہنچ گیا۔ اب اگر وہ ایک قدم بھی اور پیچھے کی جانب بڑھاتا تو نیچے گِر کر مر جاتا۔ ایک آدمی دور سے اُس مصور کی حرکات کا بغور جائزہ لے رہا تھا۔ اُس نے آرٹسٹ کو آواز دینا چاہی لیکن اچانک ہی اُسے خیال آیا کہ کہیں اُس کی آواز آرٹسٹ کو چونکا نہ دے اور یوں وہ ایک قدم اور پیچھے ہو کر نیچے ہی نہ گر جائے۔ یہی سوچ کر وہ شخص آواز دینے سے رُک گیا۔ کچھ سوچ کر اُس آدمی نے پینٹ کا بُرش اُٹھایا اور اُس خوبصورت پینٹنگ پر پھیرنا شروع کر دیا یہاں تک کہ وہ پینٹنگ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جب پینٹر نے یہ دیکھا، ایک پاگل آدمی اُس کی خوبصورت تخلیق کے ساتھ کیا کر رہا ہے، اُس کی محنت ملیامیٹ ہو رہی ہے تو وہ اُس آدمی کی جانب اُس کو مارنے کے لیے بھاگا لیکن وہاں موجود چند اور لوگوں نے اُس کو روک لیا اور اُس مصور کو وہ مقام دِکھایا جدھر وہ کھڑا تھا اور موت اُس سے محض ایک قدم کے فاصلے پر تھی۔اگر وہ ایک بھی قدم پیچھے ہٹتا تو نہ وہ خود رہتا اور نہ اُس کا فن پارہ۔ ہم سب کی زندگی بھی اسی طرح ہوتی ہے ہم سب بھی ہمیشہ اسی طرح اپنا مستقبل انتہائی خوبصورت پینٹ کرتے ہیں ایک ایسا مستقبل جو ہمارا سب سے قیمتی خواب ہوتا ہے۔

جس کی تعبیر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کی خوشیاں جوڑ دیتے ہیں لیکن اُس خواب کی تعبیر اچانک ہی بکھر جاتی ہے۔ ہم بہت آہ و فغاں کرتے ہیں، خود کو ایک دم خالی ہاتھ محسوس کرتے ہیں، زندگی میں اندھیرا سا چھا جاتا ہے اور ہم بہت شکوہ شکایت کرتے ہیں۔ ہمیں بہت غصہ آتا ہے لیکن اللہ تبارک تعالیٰ ہماری وہ پینٹنگ صرف اس وقت توڑتے ہیں جب وہ ہمیں کسی خطرے میں دیکھتے ہیں۔ وہ ہمیں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ نے ہمیں دنیا میں اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے، وہ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے، وہ ہمیشہ اپنے بندوں کے لیے وہی منتخب کرتا ہے جو اُن کے لیے مناسب اور بہتر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…