منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج کل اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017 |

کسی نے بارش کے لیے ایک بزرگ سے دعا کروائی تو ان بزرگوں نے جواب دیا کہ آج کل اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہیں، چنانچہ تم ایسا کرو کہ رومال گیلا کرکے صحن میں لٹکا دو وہ ناراض تو ہیں ہی وہ رومال کو خشک نہ ہونے دیں گے چنانچہ رومال ڈالتے ہی بارششروع ہو گئی یہ بھی اللہ والوں کی راز و نیاز کی باتیں ہوتی ہیں۔ جو آئے دن محبت بڑھاتی رہتی ہیں۔

محبت ہو تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ۔ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے بھی محبت ہو تو اس میں بھی خود غرضی یا نفسانی خواہش مطلوب نہ ہو بلکہ اس میں بھی حق تعالیٰ جل شانہ کی محبت کا ثبوت و ظہور ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت بنیادی چیز ہے تمام نیکیوں کے کرنے اور سب گناہوں سے بچنے میں اسی محبت کو دخل ہے جس کو جتنی زیادہ حق تعالیٰ سے محبت ہو گی اس کے لیے سلوک اور دین کے راستے اورآخرت کی تمام منزلیں آسان ہوتی چلی جائیں گی یہی وہ محبت ہے جو دار فانی (دنیا) اور دارِ باقی (آخرت) میں عافیت اور سکون کا باعث ہے۔ کسی کی نماز محبت سے پڑھی جاتی ہے اور کسی کی بوجھ سمجھ کر اورکوئی گناہ سے بڑے شوق سے بچتا ہے اور کوئی بڑی مصیبت سے، محبت والے کے اعمال و افعال و حرکات سب محبوب کی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں۔ آئیے ہم چند اللہ والوں کے واقعات یاد کر لیں تاکہ ہمیں بھی دلی محبت کا شوق پیدا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…