پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جب اسرائیل نے کس اہم ترین اسلامی ملک پر ایٹم بم چلانے کا فیصلہ کر لیا تھا، اسرائیل کو کس نے اور کیوں باز رکھا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی تھنک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ 1967 میں لڑی جانے والی عرب اسرائیل جنگ کے دوران صیہونی ریاست نے ممکنہ شکست کے پیش نظر مصر پر ایٹم بم کا حملہ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی تھیںلیکن اس کے انتہائی تباہ کن اثرات کو دیکھتے ہوئے عالمی طاقتوں نے اسرائیل کو اس ارادے سے باز رکھا،رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ مصر میں موجود سینائی پیننسولا کی ایک پہاڑی پر کیا جانا

تھا جس سے عربوں پر رعب ڈالا جاتا ، تاہم 1967 میں لڑی جانے والی عرب اسرائیل جنگ 5 تا 10 جون تک ہی جاری رہی جس میں اسرائیل نے عرب ممالک کو شکست دے دی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1967 میں لڑی گئی عرب اسرائیل جنگ پر نظر رکھنے والے مصنف آونیر کوہن نے کہا ہے کہ اس جنگ سے متعلق یہ آخری راز تھا جو کہ اب فاش ہو چکا ہے۔ ووڈ رو ولسن انٹرنیشنل سنٹر فار سکالرز کی جانب سے اسرائیل کے اس عزم ” آپریشن شمسون“ کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ انکشاف آونیر کوہن اور اسرائیلی آرمی کے ایک سابق بریگیڈیئر جنرل کے مابین ہونے والے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ سابق بریگیڈیئر جنرل اتزاک یاکوو نے 1999 سے 2000 کے دوران آونیر کوہن کو انٹرویوز دیے تھے جبکہ وہ 2013 میں انتقال کرگئے تھے۔اتزاک یاکوو نے اپنے انٹرویو کے دوران ایٹمی دھماکے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ ” جب آپ کا ایک دشمن ہو جو یہ کہتا ہو کہ وہ آپ کو سمندر میں پھینک دے گا اور آپ کو یقین ہو کہ وہ ایسا کرسکتا ہے تو پھر آپ کو اسے روکنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتاہے، آپ اسے کسی ایسی چیز سے ڈراتے ہیں جس سے وہ واقعی ڈر جائے “۔واضح رہے کہ اسرائیل کے پاس کئی دہائیوں سے ایٹمی طاقت موجود ہے لیکن وہ اسے پوری دنیا سے صرف اس لیے چھپاتا ہے تاکہ مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک رکھنے کا

پراپیگنڈا کیا جا سکے۔ اتزاک یاکوو کو 2001 میں 75 برس کی عمر میں ایک اسرائیلی رپورٹر سے ایٹمی ہتھیاروں پر گفتگو کرنے پر حراست میں بھی لیا گیا تھا جبکہ اسرائیلی رپورٹر کی تحقیقاتی رپورٹ کو قومی سلامتی کا راز قرار دیتے ہوئے کبھی شائع ہی نہیں ہونے دیا گیا۔ علاوہ ازیں سابق امریکی صدر جمی کارٹر بھی اپنا عہدہ صدارت ختم ہونے کے بعد یہ اقرار کر چکے ہیں کہ اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ واضح شواہد و رپورٹس کے باوجود اسرائیل ہمیشہ سے ہی اپنی ایٹمی طاقت کے بارے میں خاموشی سادھے رکھتا ہے تاکہ باقی عرب ممالک یہ طاقت حاصل نہ کر پائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…