ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرعون کے مقبرے سے حیران کن خنجر اور پر اسرار اشیاء دریافت خنجر میں استعمال ہونے والا لوہا دنیا سے نہیں بلکہ کہاں سے آیا تھا؟

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ہزاروں سال قبل بنائے گئے فرعون کے مقبرے سے کچھ ایسی اشیاء دریافت ہوئیں کہ جن کے اسرار دنیا کے لئے آج بھی حیرت کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ طوطن خامن فرعون کے مقبرے سے دریافت ہونے والا ایک خنجر بھی ایسا ہی عجوبہ ہے کہ جس کا راز طویل تحقیقات کے بعد اب کھلا ہے تو دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق طوطن خامن فرعون کے مقبرے سے 1925ء

میں ماہر آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر نے دو خنجر دریافت کئے تھے، جن میں سے ایک کا بلیڈ سونے کا اور دوسرے کا بلیڈ لوہے کا بنا ہوا تھا۔ لوہے کے بلیڈ والے خنجر کا دستہ سونے کا ہے، جس کے اوپر نقش و نگار اور بھیڑیے کی تصویر بنی ہے۔ تحقیق کار تقریباً ایک صدی سے اس مخمصے میں مبتلا تھے کہ آج سے ساڑھے تین ہزار سال قبل مصر میں لوہے کو ڈھالنے کی صنعت موجود نہیں تھی تو پھر اس خنجر کا بلیڈ تیار کرنے کے لئے لوہا کہاں سے آیا۔ماہرین جانتے ہیں کہ تانبے، کانسی اور سونے جیسی دھاتوں سے اشیاء بنانے کا عمل ہزاروں سال سے جاری ہے لیکن لوہے سے ہتھیاروں اور دیگر اشیائکی تیاری بہت بعد کے دور میں شروع ہوئی۔حال ہی میں اطالوی اور مصری سائنسدانوں کی ایک مشترکہ تحقیق میں پہلی بار یہ انکشاف ہوا کہ فرعون کے خنجر میں لگا لوہا اس دنیا کا نہیں بلکہ خلاء سے آیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عام لوہے کے برعکس اس میں نکل نامی دھات کی مقدار بہت زیادہ ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ یہ شہاب ثاقب کی صورت میں خلا سے زمین پر گرا۔ اس نظریے کی تصدیق کے لئے بحیرہ احمر کے ساحل پر 2000کلومیٹر کے علاقے میں تلاش کا عمل شروع کیا گیا تو شہاب ثاقب کے کچھ مزید ٹکڑے دریافت ہوئے، جن میں نکل دھات کی مقدار وہی تھی جو فرعون کے خنجر میں استعمال ہونے والے لوہے میں تھی۔ تحقیق کاروں نے اس دریافت کو حال ہی میں ایک تحقیقی مقالے کی صورت میں سائنسی جریدے ’’میٹریٹکس اینڈپلینٹری سائنس‘‘ میں شائع کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…