منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنت نـظیر کشمیر کو انگریزوں سے 75لاکھ سکہ نانک شاہی میں خریدنے والا سکھ راجہ گلاب سنگھ جہلم میں تین روپےماہانہ پر برتن دھویا کرتا تھا

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون اپنی آپ بیتی میں لکھتے ہیں کہ کشمیر کو انگریزوں سے خریدنے والا سکھ راجہ گلاب سنگھ، بچپن میں گلابو تھا اور جن دنوں لاہور میں رنجیت سنگھ کی حکومت تھی گلابو جہلم میں تین روپیہ مہینہ پر برتن دھونے پر

ملازم تھا۔ گلابو کا ایک بھائی دھیان سنگھ لاہور کے سکھ دربار میں راجہ کے خاص ملازموں میں شامل تھا۔ دھیان سنگھ نے اپنے بھائی کو جہلم سے لاہور بلوالیا کہ یہاں اس کی زندگی سدھر جائے گی۔ اس دوران میں دھیان سنگھ نے بڑی ترقی کی۔ پہلے فوج میں جرنیل مقرر ہوا اور بعد میں رنجیت سنگھ کا وزیر بن گیا۔گلابو کی قسمت کا ستارہ بھی چمکا۔ اب وہ گلابو سے گلاب سنگھ تھا اور راجہ کے ملازمین خاص میں شامل، گلاب سنگھ بعد میں ترقی کرکے راجہ کی فوج میں جرنیل بن گیا۔ اس نے ہمالیہ کے دامن میں واقع بودھوں کی عبادت گاہوں پر متعدد حملے کئے اور ہر حملہ میں سونا، چاندی، جواہرات اور دوسرے قیمتی پتھر بٹور کر لاتا رہا۔ اس طرح اس نے بے اندازہ دولت جمع کرلی۔ جنرل ہارڈنگ نے جب سکھ دربار سے تاوان جنگ طلب کیا تو وہاں خزانہ خالی نکلا۔ اس وقت جنرل کو خیال گزرا کہ گلاب سنگھ کے ہاتھ اگر کسی طرح کا سودا ہوجائے تو لندن میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے ڈائریکٹروں کو اچھی خاصی رقم مہیا کی جاسکتی ہے۔ اس طرح کشمیر کی ریاست جو 80 ہزار مربع میل پر مشتمل دنیا کا حسین ترین خطہ ہے، ایک حقیر رقم کے عوض فروخت کردی گئی۔ سکھ دربار میں اس وقت مختلف دھڑے تھے اور بعض لوگ اس سودے کے حق میں نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…