پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

انصاف کا تقاضا

datetime 13  جون‬‮  2017 |

ایک رات قصر شاہی میں ایک دعوت ہوئی ۔ اس موقع پر ایک آدمی آیا اور اپنے آپ کو شہزادے کے حضور پیش کیا۔ تمام مہمان اس کی طرف دیکھنے لگے ۔ انہوں نے دیکھا کہ اس کی ایک آنکھ باہر نکل آئی ہے اور خالی جگہ سے خون بہہ رہا ہے ۔

شہزادے نے اس سے پوچھا کہ ” تم پر کیا واردات گزری ہے ؟ اس نے جواب دیا۔ “عالی جاہ میں ایک پیشہ ور چور ہوں اور آج شب جب کہ چاند طلوع نہیں ہوا تھا ۔ میں ساہوکار کی دکان لوٹنے کے لئے گیا لیکن غلطی سے جلاہے کے گھر میں داخل ہو گیا۔ جوں ہی میں کھڑکی سے کودا میرا سرجلاہے کے کرگھے کے ساتھ ٹکرایا۔ اور میری آنکھ پھوٹ گئی۔” اے شہزادے اب میں اس جولا ہے کے معاملے میں انصاف چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔یہ سن کر شہزادے نے جولاہے کو طلب کیا ۔اور یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ اس کی ایک آنکھ نکال دی جائے ۔ جولاہا بولا۔ “ظل سبحانی آپ کا فیصلہ درست ہے کہ میری آنکھ نکالی جانی چاہیے ۔ لیکن میرے کام میں دونوں آنکھوں کی ضرورت ہے تاکہ میں اس کپڑے کے دونوں اطراف میں دیکھ سکوں جسے میں بنتا ہوں ۔ ۔ ۔ میرے پڑوس میں موچی ہے جس کی دونوں آنکھیں سلامت ہیں اس کے پیشے میں دونوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ یہ سن کر شہزادے نے موچی کو طلب کیا وہ آیا اوراس کی دو آنکھوں میں سے ایک آنکھ نکال دی گئی۔ اس طرح انصاف کا تقاضا پورا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…