جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام سجانےوالے سلطان راہی مرحوم جب اذان دیتے لوگ بے اختیار ہو کر کیاکام کرنے لگ جاتے ؟

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلموں کی بات کی جائے اور ذہن میں سلطان راہی کا نام نہ آئے ، ایسا ہو نہیں سکتا ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری میں جو کمال عروج سلطان راہی کو نصیب ہوا وہ انہیں کا خاصہ ہے ۔ مرحوم کی فلمیں اس قدر شوق سے دیکھی جاتیں کہ ان کا نام ہی کامیابی کی ضمانت ہوتا ۔ مولا جٹ جیسا لازوال کردار سلطان راہی نے ہی اپنی لاجواب اداکاری سے امر کیا اور یہ حوالہ انہیں ہمیشہ کے لئے یادگار بنا گیا ہے

۔سلطان راہی اپنی ذاتی زندگی میں انتہائی شریف النفس اور پرہیز گار انسان تھے۔انہوں نے سات سو سے زائد فلموں میں کام کرکے گینز بک آف ورلڈ میں ریکارڈ قائم کیا تو کم و بیش وہ ہر سال عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرتے تھے۔نماز خشوع خضوع سے ادا کرتے اور اکثر نماز کے اوقات میں اذان بھی دیا کرتے تھے۔کہا جاتا ہے جب وہ اذان دیتے تو قرب و جوار کے لوگ بے اختیار ہوکر مسجد آجاتے اور نماز ادا کرتے تھے۔ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جب وقت نماز آیا تو انہوں نے پاس ہی واقع پرانی سی مسجد میں اذان دی تو کیمرہ مین نے اسک و ریکارڈ کرکے تاریخ کا حصہ بنا دیا جو آج بھی سلطان راہی مرحوم کے کے دیوانے بڑے شوق سے سنا کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…