بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

حضرت لقما ن ؑ کی نصیحت آموز حکایت

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت لقما ن ؑ نے فرماتے ہیں کہ جب پہلی بار عقل میرے پاس آئی تو میں نے دریافت کیا ’’تو کون ہے‘‘اس نے جواب دیا ’’عقل‘‘۔میں نے پوچھا کہاں رہتی ہو؟جواب ملا’’سر میں‘‘۔اس کے بعد شرم میرے پاس آئی۔ میں نے پوچھا’’تو کون ہے‘‘۔ اس نے جواب دیا ’’شرم‘‘

میں نے پوچھا تو کہاں رہتی ہے؟؟ اس نے جواب دیا’’زیر چشم‘‘۔شرم کے بعد محبت آئی‘ میں نے اس سے بھی سوال کیا تو کہاں رہتی ہے؟اس نے جواب دیا’’دل میں رہتی ہوں‘‘۔پھر تقدیر آئی’’ توکہاں رہتی ہے‘‘جواب دیا’’میں تو سر میں رہتی ہوں‘‘میں نے حیرت سے کہا لیکن سر میں تو عقل کا قیام ہے‘ تقدیر نے جواب دیا’’لیکن جب میں آتی ہوں تو عقل رخصت ہو جاتی ہے‘‘۔اس کے ہٹتے ہی عشق آ گیا‘ میں نے پریشان ہو کر دریافت کیا’’تو کون ہے‘‘آشفتہ سری میں جواب ملا’’میں عشق ہوں‘‘میں نے اکتا کر سوال کیا ’’جناب کا قیام کہاں ہے؟‘‘جواب دیا ’’آنکھوں میں‘‘میں نے حیرت سے کہا لیکن وہ تو شرم کا کا مقام ہےکہنے لگا’’بجا ارشاد لیکن جب میں آتا ہوں تو شرم رخصت ہو جاتی ہے‘‘سب سے آخر میں طمع (حرص‘لالچ) آئی‘میں نے پوچھا‘ جناب کی تعریف؟‘کہنے لگی’’ میں طمع ہوں‘‘آپ کا قیام؟جواب دیا’’دل میں‘‘لیکن وہاں تو محبت رہتی ہے‘ہنس کر بولی’’لیکن جب میں آتی ہوں تو وہ رخصت ہو جاتی ہے‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…