بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بات تو عقیدے کی ہے

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دفعہ ایسا ہوا کہ ایک بہت باوقار بزرگ میرے ساتھ سفر فرما رہے تھے ‘ ہمارے سفر میں ایک مقام ایسا بھی آیا کہ ہمیں دریا عبور کرنا تھا‘ میں اپنا کرایہ ادا کر کے کشتی میں سوار ہو گیا لیکن اس خوددار بزرگ کے پاس کرایہ دینے کیلئے رقم موجود نہ تھی اور میں جانتا تھا کہ وہ کسی کا احسان لینا بھی کوارا نہ کریں گے‘

ملاحوں نے جب ان بزرگ کو خالی ہاتھ دیکھا تو انہیں کشتی میں سوار کرنے سے انکار کر دیا‘ مجھے اپنے ہم سفر کی اس بے چارگی اور بے بسی پر بہت ترس آیا اور اس دکھ پر میرے آنسو رخسار پر آ گئے لیکن وہ بزرگ ہنسے اور بولے ’’اے سعدی! تو کیوں کف افسوس ملتا ہے‘ جو دریا اس بیڑے کو دوسرے کنارے تک لے جائے گا۔وہ مجھے بھی پار لگا دے گا‘‘ یہ کہہ کر انہوں نے اپنا مصلی پانی پر بچھا دیا‘ مجھ پر اس منظر کو دیکھ کر ہیبت طاری ہو گئی‘دوسری صبح میں جب دریا کے دوسرے کنارے پر اترا تو وہ بزرگ وہاں پہلے سے موجود تھے‘ انہوں نے فرمایا ’’ اے سعدی! تو اس بات پر حیران مت ہو‘ بس اتنا سمجھ لے کہ تونے کشتی پر بھروسہ کیا‘ اس نے تجھے پار لگا دیا‘ میں نے خدا پر بھروسہ کیا‘ اس نے مجھے بھی پار لگا دیا‘ بس یہی بھروسہ خدا کے خاص بندوں کو بھی ہر مشکل سے باہر نکال لاتا ہے۔یہ معزز اور کراماتی بزرگ ایسے ہیں جن کے آگے دنیا کو روشن کرنے والا سورج ایک ذرے سے بڑھ کر نہیں‘ ان جیسے بزرگان دین کیلئے آگ گلستان بن جاتی ہے اور دریا شق ہو جاتے ہیں‘ سوچ لے کہ اگر بادشاہِ عالم اپنی ذات کی عظمت کا علم بلند کرے تو یہ ساری کائنات خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے۔                   

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…