حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمرؓ نے نیا کرتہ پہنا پھر مجھ سے چھری منگوا کر فرمایا ’’اے میرے بیٹے! میرے کرتے کی آستین کو پھیلاؤ اور میری انگلیوں کے کناروں پر دونوں ہاتھ رکھ کر جو انگلیوں سے زائد کپڑا ہے اسے کاٹ دو‘‘ چنانچہ میں نے چھری سے دونوں آستنیوں کا زائد کپڑا کاٹ دیا (جو
چھری سے سیدھا نہ کٹ سکا اس لئے) آستین کا کنارہ ناہموار اونچا نیچا ہو گیا۔ میں نے ان سے عرض کیا ’’اے ابا جان! اگر آپ اجازت دیں تو میں قینچی سے برابر کر دوں‘‘۔ انہوں نے فرمایا ’’اے میرے بیٹے! ایسے ہی رہنے دو، میں نے حضورﷺ کو ایسے ہی کرتے میں دیکھا ہے‘‘۔ چنانچہ وہ کرتا حضرت عمرﷺ کے بدن پر اسی طرح رہا، یہاں تک کہ وہ پھٹ گیا اور میں نے کئی دفعہ اس کے دھاگے پاؤں پر گرتے ہوئے دیکھے۔