بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

غمِ آخرت کا روشن چراغ

datetime 8  جون‬‮  2017 |

حضرت عمرؒ کے شباب کی تازگی کو ختم کرنے والی چیز قبرستان کی زیارت سے بڑھ کر اور کوئی دوسری چیز نہ تھی۔ چنانچہ میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں آپ کے ساتھ قبرستان گیا۔ آپ قبریں دیکھ کر رونے لگے پھر آپ نے میری طرف دیکھ کر فرمایا: یہ میرے خاندان کے بزرگوں کی قبریں ہیں گویا انہوں نے دنیا میں عیش و آرام کیا ہی نہ تھا۔

ان پر بوسیدگی نے اپنے پنجے گاڑھ دئیے ہیں اور ان کے جسموں میں کیڑے مکوڑے تیر گئے ہیں پھر آپ دیر تک روتے رہے۔ آپ تلاوت کرتے تو ان آیات کو جن میں قیامت کا ذکر ہے، پڑھ کر تڑپ اٹھتے چنانچہ ایک بار گھر والوں نے دیکھا کہ ان کی اہلیہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہیں۔ بھائیوں نے رونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا، رات میں نے امیرالمومنین کو بڑی دل گداز حالت میں دیکھا، وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ جب انہوں نے یہ آیت پڑھی کہ ’’جس روز انسان پراگندہ پتنگوں کی طرح ہو جائیں گے اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے‘‘۔ تو چیخ ماری پھر اچھلے اور اچھل کر اس طرح گرے کہ یوں معلوم ہوا کہ دم توڑ رہے ہیں پھر ایسے ساکن و ساکت ہوئے۔ میں سمجھی کہ دم نکل گیا ہے۔ ہوش میں آئے تو پھر نعرہ مارا۔ پھر اچھلے اور تمام گھر میں پھر کر کہنے لگے: ’’ہائے وہ دن جس روز انسان پراگندہ پتنگوں کی طرح اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے‘‘ پھر گرے اور ایسی حالت ہو گئی کہ میں نے سمجھا کہ کام تمام ہو گیا، یہاں تک کہ موذن نے اذان دی تو ہوش میں آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…