حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں مرض الوافت میں حضرت عمرؓ کا سر میری ران پر رکھا ہوا تھا تو مجھ سے انہوں نے کہا کہ میرا سر زمین پر رکھ دو میں نے کہا آپ کا سر میر ران پر رہے یا زمین پر اس میں آپ کا کیاحرج ہے؟ فرمایا نہیں زمین پر رکھ دو چنانچہ میں نے زمین پر رکھ دیا تو فرمایا اگر میرے رب نے مجھ پر
رحم نہ کیا تو میری بھی ہلاکت ہے اور میری ماں کی بھی۔ حضرت مسورؒ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمرؓ کو نیزہ مارا گیا تو فرمایا اگر مجھے اتنا سونا مل جائے جس سے ساری زمین بھر جائے تو میں اللہ کے عذاب کو دیکھنے سے پہلے ہی اس سے بچنے کے لئے وہ سارا سونا فدیہ میں دے دوں۔