حضرت قزعہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ مجھ سے حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا آؤ میں تمہیں اس طرح رخصت کروں جس طرح حضورﷺ نے مجھے رخصت کیا تھا اور پھر یہ کلمات کہے۔ اَسْتَوْدِعُ اللہَ دِیْنَکَ وَ اَمَانَتَکَ وَخَواتِیْمَ عَمَلِکَ۔’’میں تمہارے دین اور تمہارے صفت امانت داری کو اور
تمہارے ہر عمل کے آخری حصہ کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں‘‘۔ حضرت سالم رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی سفر پر جانے کا ارادہ کرتا ہو تو حضرت ابن عمرؓ اس سے فرماتے میرے قریب آؤ میں تمہیں اس طرح رخصت کروں جس طرح حضورؐ ہمیں رخصت کیا کرتے تھے۔