پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

رزق

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت سلیمان علیہ السلام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ لے کر نہر کی طرف جارہی تھی‘ حضرت سلیما ن علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے‘ جب چیونٹی پانی کے قریب پہنچی تواچانک ایک مینڈ ک نے اپنا سر پانی سے نکالا اور اپنا منہ کھولا تو یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ اس کے منہ میں چلی گئی‘

مینڈک پانی میں داخل ہو گیا اور پانی ہی میں بہت دیر تک رہا‘سلیمان علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے‘ذرا ہی دیر میں مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکلی البتہ اس کے ساتھ دانہ نہ تھا‘حضرت سلیمان علیہ السلام نے ا س کو بلا کر معلوم کیا کہ ”ماجرہ کیاتھا اور وہ کہاں گئی تھی“ اس نے بتایا کہ اے اللہ کے نبی آپ جو نہر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں‘ اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے ہیں‘اللہ تعالیٰ نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے‘ وہ وہا ں سے روزی تلاش کرنے کے لیے نہیں نکل سکتے‘ اللہ تعالی نے مجھے اس کی روزی کا وکیل بنایا ہے‘ میں اس کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہو ں اور اللہ نے اس مینڈک کو میرے لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ مجھے لے کر جائے‘ اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا، وہ اپنا منہ بند پتھر کے سوراخ کے سامنے کھول دیتا ہے‘ میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں‘ جب میں اس کی روزی اس تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے منہ سے باہر نکال دیتا ہے‘حضرت سلیما ن علیہ السلام نے کہا ”کیا تو نے ان کیڑوں کی کسی تسبیح کو سنا“ چیونٹی نے بتایا‘ہاں! وہ سب کہتے ہیں‘اے وہ ذات جو مجھے اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا۔یہ حکایت بتاتی ہے کہ روزق کا غم نہ کھائیے‘ اللہ نے رزق کا وعدہ کیا ہے‘ جو اللہ رب العزت نے آپ کے مقدر میں لکھا ہے وہ آپ کو ضرور ملے گا‘ بس اپنی محنت‘ صبر اورایمانداری سے اس رزق کو حاصل کیجئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…