ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’کاش یورپ کے مرد بھی تمہارے جیسے ہو جائیں ‘‘

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشفاق احمد صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ لندن کے کسی پارک میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ چند لوگ آئے سفید پگڑی باندھے ہوئے (تبلیغی دعوت والے) عصر کا وقت ہورہا تھا تو انہوں نے اسی پارک میں جماعت کرائی اور عصر کی نماز پڑھی۔ایک برٹش لڑکی انہیں ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھی، جب ان لوگوں نے نماز ختم کی تو وہ لڑکی ان کے پاس گئی اور پوچھا۔۔!

’’جناب آپ کو انگلش آتی ہے ؟‘‘انہوں نے جواب دیا’’جی ہاں آتی ہے‘‘۔ انگلش لڑکی نے پوچھا’’آپ لوگ یہ کیا کر رہے تھے۔۔؟‘‘ان لوگون نے جواب دیاکہ ہم عبادت کر رہے تھے۔لڑکی نے اگلا سوال کیا ،پر آج تو اتوار نہیں ہے۔ان لوگوں نے کہا! ہم مسلمان ہیں اور دن میں پانچ وقت اسی طرح عبادت کرتے ہیں۔وہ لڑکی بڑی متاثر ہوئی، اس نے مزید چند باتیں پوچھیں پھر اس نے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا کہ چلیں آپ سے کافی اچھی ملاقات رہی تو ان کے جو امیر جواب دے رہے تھے انہوں نے اسے جواب دیا،اس ہاتھ کو میرے ہاتھ چھو نہیں سکتے۔ میرے ہاتھوں کو چھونے کی اجازت صرف میری زوجہ کے لئے ہے ہے۔ یہ سن کر اس انگلش لڑکی نے زور کی چیخ ماری اور دھڑام سے نیچے گر گئی اور بولی کتنی خوش نصیب ہے تمھاری بیوی، پھر وہ روتی جاتی اور ساتھ کہتی بھی جاتی کہ کاش یورپ کا مرد بھی ایسا ہوجائےاور روتے ہوئے وہ وہا ں سے چلی گئی۔اشفاق احمد صاحب بتانے ہیں کہ پھر میں نے اپنی زوجہ سے کہا’’آج بہت بڑی تبلیغ ہو گئی۔ہزاروں کتابیں بھی لکھی جاتیں تو ایسا اثر نہ ہوتاجو آج اس لڑکے نے اپنے عمل سے کر دکھایا‘‘۔اس مغربی لڑکی کو اندازہ تھا کہ اس کی اوقات محض ایک ٹشو پیپر کی ہے۔ آج کوئی استعمال کرلے اور کل کوئی اسے گرل فرینڈ بنا کر استعمال کرلے۔عورت کو عزت تو صرف اسلامی معاشرہ ہی دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…