ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عنکبوت

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

قرآن مجید کی ایک سورت کا نام ” العنکبوت” ہے، عنکبوت کو اردو میں ’’مکڑی ‘‘ کہا جا تا ہے، قرآن نے کہا ہے کہ سب سے بودا یا کمزور گھر عنکبوت کا ہے، جدید تحقیق کے مطابق مادہ عنکبوت بچے دینے کے بعد نر عنکبوت(اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے، پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے، کتنا عجیب و غریب گھرانہ ہے،یقیناًبدترین گھرانہ ہے

،قران کا معجزہ دیکھیں ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی (انَّ اوھنَ البْیوتِ لبیتْ العنکبوت لو کانوا یعلمون) ” بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ(انسان) علم رکھتے” سبحان اللہ!انسان عنکبوت کے گھر کی حسی (ظاہر)کمزوری کو تو جانتے تھے مگر اس کے گھر معنوی کمزوری (دشمنی اور خانہ جنگی) سے بے خبر تھے ! اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے، اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے (یعنی مکڑی کی گھریلوی کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے)!اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ایک پوری سورت کانام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورت کے شروع سے آخرتک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے!!سورت کی ابتدا یوں ہے ( الم احسب الناس ان یترکوا ان یقولوا آمنا وھم لا یفتنون )’’ کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمان لا یا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا‘‘ اور فرمایا ’’ومن الناس من یقول آمنا با للہ فاذا اوذی فی اللہ جعل فتن الناس کعذاب اللہ‘‘ لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟

جواب: فتنے ، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہو تا مگر اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہو تے،اس لیے سازشی کفار اور ان کے منافق ایجنٹوں کی تمام چالیں مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہیں اور مسلمانوں کو اللہ کی مدد سے ان کا مقابلہ کر نے کے لیے کمر کس لینا چاہیے ،یقیناًبہترین انجام تو متقیوں کا ہی ہے!!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…