ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

نصیحت

datetime 13  مارچ‬‮  2017 |

ایک دفعہ ایک آدمی ظہر کی نماز کے لئے مسجد کی طرف جا رہا تھا رکعات چھوٹنے کے خوف سے جلدی جلدی چل رہا تھا راستے میں اسکا گزر کھجور کے درخت کے پاس سے ہوا، دیکھا کہ آدمی ڈیوٹی کے لباس میں ملبوس کھجور توڑنے میں مشغول ہے، اسے دیکھ کر متعجب ہوا اور سوچا کہ یہ کیسا آدمی ہے جو نماز کا اہتمام نہیں کرتا اور کام میں اس قدر غرق ہے گویا اس نے اذان ہی نہیں سنی،

غصے کی حالت میں زور سے چیخا اور کہا، اترو نماز کے لئے، آدمی نے اطمینان سے کہا، اچھا ٹھیک ہے اترتا ہوں، پھر اس آدمی نے دوبارہ کہا،نماز پڑھنے کے لئے جلدی کرو، اے گدھے ! اے گدھے! یہ سنکر آدمی زور سے چیخا اور کہا, میں گدھا ہوں؟ پھر کھجور کا ایک تنا توڑ کر جلدی جلدی اترنے لگا تاکہ اس کا سر پھوڑ دے، یہ دیکھ کر اس آدمی نے اپنا منہ ڈھانپ لیا تاکہ وہ پہچان نہ سکے اور دوڑ کر مسجد میں داخل ہوگیا غصے کی حالت میں وہ آدمی کھجور کے درخت سے اترا, گھر گیا، نماز پڑھی ،کھانا کھایا،تھوڑا آرام کیا اور پھر کام کی تکمیل کے لئے پھر کھجور کے درخت کے پاس آگیا،پھر تھوڑی دیر میں عصر کی نماز کا وقت ہوگیا، پھر وہی آدمی جو ظہر کے وقت نماز کے لیے کھجور کے درخت کے پاس سے گزرا تھا, عصر کی نماز کے لیے بھی اسی راستے سے گزرا۔ دیکھا کہ آدمی اپنے کام میں مشغول ہے لیکن اس دفعہ آدمی نے اپنے گفتگو کا انداز بدل دیا اور کہا, اسلام علیکم, کیا حال ہے! اس نے جواب دیا الحمدللہ خیریت ہے،اس آدمی نے کہا سناؤ! اس سال پھل کیسا ہے ؟ اس نے کہا الحمدللہ اچھا ہے۔آدمی نے کہا, اللہ تجھے توفیق دے اور تجھے رزق دے اور تیری روزی میں برکت اور وسعت دے اور اہل و عیال کے لئے کئے گئے عمل اور کوشش کو رائیگاں نہ کرے۔وہ آدمی یہ دعائیہ کلمات سنکر بہت خوش ہوا اور اس دعا پر آمین کہا

۔پھر اس آدمی نے کہا!لگتا ہے کام میں مشغولیت کی وجہ سے آپ نے عصر کی اذان ہی نہیں سنی، اذان ہو چکی ہے اور اقامت ہونے والی ہے، کیا ہی اچھا ہوتا آپ درخت سے اتر جاتے۔ تھوڑی دیر آرام کرتے اور نماز باجماعت پالیتے اور نماز کے بعد اپنے کام کو پورا کر لیتے, اللہ آپکی حفاظت کریگا اور آپکو صحت و تندرستی عطا کریگا۔یہ دعائیہ کلمات سنکر اس نے کہاان شا ء اللہ ، ان شا ء اللہ اور درخت سے اترنے لگا۔ پھر اس آدمی کے پاس آیا اور گرم جوشی کے ساتھ اس سے مصافحہ کیا اور کہا؛ آپ کے اچھے اور عمدہ اخلاق اور عادات پر میں آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن ظہر کے وقت میرے پاس سے جو آدمی گزرا تھا اور جس بداخلاقی سے پیش آیا تھا اگر میں اسے پالیتا تو اسے بتا دیتا کہ گدھا کون ہے ؟یہ سنکر اس آدمی نے دل ہی دل میں یہ عہد کیا کہ کبھی کسی کے ساتھ بداخلاقی سے پیش نہیں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…