کیا آپ جانتے ہیں کہ دن میں 24گھنٹے کیوں ہوتے ہیں؟

8  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وقت کی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت ہے ۔انسان اور کائنات کا نظام بھی ایک مقررہ وقت کے حساب سے ایک دائرہ میں چل رہا ہے۔آج ہم جس طرح گھڑیوں پر چلنے والے وقت کے حساب سے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں یہ نظام ہمیشہ ایسا نہیں سکتا تھا۔3 ہزار قبل مسیح کی مصری

دیواری تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت 10 کے ہندسے پر مبنی اعشاری نظام موجود تھامگر پھر بھی اپنی گھڑیاں 12 کے ہندسے پرانہوں نے کیوں سیٹ کیں؟کہتے ہیں کہ مصریوں کو 12 کے ہندسے پر نظام سمیری (قدیم بابل) کی ثقافت سے ورثے میں ملا، جس میں آٹھ انگلیوں کیساتھ انگوٹھوں کے جوڑوں کو بھی گنا جاتا تھا۔ مصریوں نے دن کو 12، 12 گھنٹوں میں تقسیم کیا ۔ مصریوں نے گھنٹوں کا تعین 36 چھوٹے ستاروں کے جھرمٹ سے کرنا شروع کیا جنھیں ڈیکینز کہا جاتا تھا، جن میں سے ہر ایک جھرمٹ 40 منٹ بعد طلوع ہوتا تھا اور اس طرح وہ ہر چالیس منٹ بعد ایک نئے گھنٹے کا آغاز کرتے تھے۔کئی صدیوں بعد یونانیوں نے اس نظام کو بے کار قرار دیا، وہ دن کی طوالت کو ٹھیک کرنا چاہتے تھے،جس کے بعد Hipparchus نامی ماہر نجوم نے مصری ستاروں کی گھڑی کو اس گھڑی کے مطابق ڈھالا جو ہم آج استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…