اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر اوقات کچھ ایسی صورتحال درپیش آجاتی ہے کہ آپ کی زندگی مشکل میں پڑھ جاتی ہے اور آپ کو کوئی راستہ نظر نہیں آتا لیکن اگر ہمت اور اچھی تربیت ہو تو انسان ہر مشکل حالات سے نکل سکتا ہے۔سوچیں اگر آپ کو ہاتھ باند ھ کر پانی میں پھینک دیا جائے تو آپ کیا کریں گے
جس سے آ پ با حفاظت باہر نکل آئیں ۔آئیں ہم آپ کو اس کے بارے میں کچھ تدابیر بتاتے ہیں۔اگر آپ کو ہاتھ باندھ کر پانی میں پھینک دیا جائے تو پانی میں زند ہ رہنے کیلئے سب سے زیادہ ضروری چیز سانس پر کنٹرول ہونا ہے۔انسان جتنا زیادہ دیر تک سانس روک سکتا ہے اتنا زیادہ اس کیلئے بہتر ہے ۔لمبے سانس لینے اور تیزی سے خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔اگر آپ ڈوب رہے ہیں تو پانی میں سانس ہر گز مت لیں بلکہ سانس روک لیں اور تیزی سے نیچے کی طرف جائیں اور فرش پر جاتے ہی پاؤں سے اوپر کی طرف زور لگائیں اور سطح سمندر پر آتے ہی لمبے سانس لیں ۔اگر پانی گہرا ہے اور یہ عمل کرنا مشکل ہے تو اپنے گٹنوں کو موڑ لیں اور منہ میں پانی رکھتے ہوئے سانس کو باہر نکالیں اور اپنے جسم کو ایک طرف سیدھا کر لیں ۔ آپ کا پیٹ اور نچلا دھڑ پانی میں ہواور آپ کا منہ باہر نکل آئے آپ آسانی سے سانس لے سکیں۔ان طریقوں کو سیکھنے سے آپ مدد آنے تک پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں۔