ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بانو میں تمہیں قتل کر دوں گا

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی اور سے شادی کرنے پر اشفاق احمد نے مجھےقتل کی دھمکی دی تھی ،اشفاق صاحب کے والدین نے ان سے کہا ;کہ ’’جہاں تم شادی کرنا چاہتے ھو وہاں پرہم تمہیں شادی،نہیں کرنے دیں گے۔ ھم تم کو قتل کر دیں گے لیکن تمہاری پسند کی شادی نہیں ہونے دیں گے‘‘۔اس دھمکی کے بعد اشفاق صاحب بہت زیادہ پریشان تھےاور پھر انہوں نے

اٹلی کے شہر روم جانے کا فیصلہ کیا۔وہاں سے مجھے باقاعدگی کے ساتھ ڈبل خط لکھنے شروع کر دیئے یعنی ایک خط صبح اور دوسرا شام کے وقت۔ اور کئی خطوں میں یہ لکھاہوتا کہ ؛’’ قدسیہ اگر تم نے کسی اور سے شادی کی تو میں تم اورتمہارےشوہر کو قتل کر دوں گا۔ان خطوط کو پڑھنے کے بعد میرے لیئے بڑی مشکل پیدا ھوگئی تھی کیونکہ انہی دنوں میری والدہ میری شادی ایک کرنل کے ساتھ کرنا چاہ رہی تھیں ۔۔۔!16 دسمبر 1956 کو 455 این سمن آباد میں میری اوراشفاق احمد صاحب کی شادی بڑی سادگی سے ھوئی۔(اس وقت بانو تقریباً 28 اور اشفاق صاحب 31 سال کےتھے)اس دن میں نے پرانا سفید شلوار قمیض پہنا ،،،قمیض تھوڑی سی پھٹی ھوئی تھی ،،اشفاق صاحب معمولی لکیروں والے کرتے میں ملبوس تھےمفتی (ممتاز مفتی) جی ، محمد حسین آرٹسٹ اور ڈیڈی جی براتی تھے ۔۔۔۔ریزی اور محمودہ اصغر میری والدہ سمیت میکے والے تھے۔نہ کوئی ڈھولک بجی نہ کوئی مہندی کی رسم ہوئی۔نکاح کے بعد اشفاق احمدخاں صاحب نے

اپنی پاس بک میرے ہاتھوں میں چپ چاپ تھما دی ۔۔ اس میں نو سو روپے جمع تھے !!!ممتاز مفتی کہتے ھیں کہ بانو قدسیہ زندگی میں صرف تین بار ابھری ۔۔پہلی بار جب اشفاق نے اس سے شادی کی، دوسری جب انکے گھر میں دال روٹی کا چکر تھا اور اس نےسکرپٹ پر سکرپٹ لکھنے شروع کیئے ۔۔اور تیسری بار جب اشفاق احمد نے نیا گھر بنوایا مگر قرضہ اتنا چڑھا کہ بانو آپا کو اک پھر سے کمر کسنی پڑی ۔۔۔۔۔اور پھر اس نے دن رات لکھا ۔کبھی ریڈیو کے لیئے کبھی اخبار کے لیئے ۔۔۔۔ اور جب کوئی پوچھتا کہ گھر کی فلاں چیز کتنے کی ہے تو بانو آپا کہتی ۔۔ ’’میرے دو سکر پٹ ۔ یا میری فلاں تحریر کی قیمت ‘‘۔۔!!اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے !آمین۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…