منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

معمر قذافی کے پاس کتنی دولت تھی ؟ تفصیلات سن کر بل گیٹس سمیت دنیا کے تمام ارب پتی حیران رہ گئے

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیائی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت قذافی کو اقتدار سے ہٹایا گیا تو ان کی کل دولت 200 ارب ڈالر سے زائد تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبی حکام نے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا کہ

یہ رقم اس قدر زیادہ ہے کہ اسے تقسیم کیا جائے تو ہر لیبیائی باشندے کو 30 ہزار ڈالر سے زائد مل سکتے ہیں۔معمر قذافی کی یہ دولت رئیل سٹیٹ، کارپوریٹ سرمایہ کاری اور دنیا بھر میں خریدی گئی جائیدادوں اور سرمایہ کاری پر مشتمل تھی۔اسے کیش کی صورت میں بھی مختلف جگہوں پر چھپایا گیا تھا، جبکہ اس خزانے میں سونے و دیگر قیمتی زر و جواہرات کی بھاری مقدار بھی شامل تھی۔معمر قذافی 42 سال تک لیبیا کے حکمران رہے۔ ان کے دور اقتدار میں لیبیا ناصرف ہر سال اربوں ڈالر کا تیل برآمد کرتا تھا بلکہ بیرونی ممالک سے امداد کی صورت میں بھی بھاری رقوم لیتا رہا۔ معمر قذافی کے اثاثوں کی تحقیقات کرنے والے حکام کا کہنا تھا کہ ان کی دولت کا حجم ثابت کرتا ہے کہ تیل کی برآمدات اور بیرونی امداد سے حاصل ہونے والی رقوم کا بیشتر حصہ ان کے ذاتی خزانے میں جاتا رہا۔‎بین الاقوامی جریدے فوربز کی جاری کردہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں موجود لوگوں کی دولت کی تفصیلات کو اگر دیکھا جا ئے تو کسی بھی شخص کے پاس اب تک اتنی دولت موجود نہیں رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…