اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

حضرت سلیمان علیہ السلام اورمچھر کی فریاد

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مچھر حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ آپ انصاف کرنے والے ہیں اور ہر ایک کے ساتھ انصاف کرنے میں مشہور ہیں۔ آپ کی حکومت دنیا کی ہر ایک چیز پر قائم ہے۔ آپ سب کی مشکلات حل کرتے ہیں۔ میں بھی آپ سے انصاف کاطلب گار ہوں۔ ہم ایک کمزور مخلوق ہیں۔ آپ کی قدرت انتہا پر اور ہماری کمزوری انتہا پر ہے۔ آپ کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں فکر اور پریشانی سے نجات دلائیں۔

حضرت سلیمان علیہ السلام نے دریافت کیا کہ وہ کون ہے جس نے تمہیں تکلیف میں مبتلا کیا ہے کیونکہ میں کسی کو کسی پر ظلم کرنے کی اجازت فراہم نہیں کرتا۔ میں نے تو تمام شیطانوں کو قید کر رکھا ہے تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔ میں مظلوموں کی داد رسی کرتا ہوں۔ تم مجھے بتاؤ کہ تمہیں کس نے پریشان کیا ہے۔مچھر نے فریاد کی کہ جناب ہم ہوا کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ ہم اس کے مقابلے میں ما سوائے فریاد کے کچھ نہیں کر سکتے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں فیصہ صادر کرنے سے قبل دونوں فریقوں کی بات بخوبی سنوں اور اس کے بعد فیصلہ سر انجام دوں۔ مدعی کابیان سننے کے بعد مدعا علیہ کا بیان سننا بھی ضروری ہے۔ لہذا مد عا علیہ کو بھی حاضر کیا جائے۔ مچھر نے عرض کی کہ مدعا علیہ بھی آپ کے زیر فرمان ہے۔ آپ اس کو بھی حاضری کاحکم صادر فرمائیں۔لہذا حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہوا کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔ ہوا جب تیزی کے ساتھ حاضر ہوئی تب مچھر تیزی کے ساتھ بھاگ نکلا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ اے مچھر تم یہاں رکوتا کہ دونوںفریقین کی موجودگی میںفیصلہ صادر فرمایا جائے۔ جس طرح کا وجود مچھر کی فنا ہے اسی طرح وصل حق واصل کی فنا ہے۔ وصل سے اگرچہ بقاباللہ حاصل ہوتی ہے لیکن اس سے قبل مقام فنا سے گزرنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…