منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

قیامت تک یہ تحمل باعزت رہے

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت نظام الدین اولیاء رحمتہ اﷲ علیہ کی روایت ہے کہ ایک دن حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اﷲ علیہ مریدوں اور خدمت گاروں کے درمیان تشریف فرما تھے۔ آپ کے رعب و جلال کا یہ عالم ہوتا کہ لوگ دو زانو اور دست بستہ بیٹھے رہتے تھے۔ ان کی آنکھیں جھکی ہوتی تھیں اور کبھی کبھی اس قدر سکوت ہوتا تھا کہ حاضرین مجلس کی سانسوں کی آواز تک سنائی نہیں دیتی تھی۔ ایک دن ایک قلندر حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کی بارگاہ جلال میں حاضر ہوا۔ اس وقت بھی حاضرین کی یہی کیفیت تھی۔ اگر نیا آنے والا یہ منظر دیکھتا تو یہی تاثر قبول کرتا کہ وہ کسی باجبروت شہنشاہ کے دربار میں داخل ہوگیا ہے۔

قلندر نے خانقاہ میں داخل ہوتے ہی حاضرین پر ایک نظر ڈالی اور نہایت گستاخانہ لہجے میں حضرت شیخ سے مخاطب ہوا ’’فرید! یہ کیا تماشا ہے؟‘‘اگرچہ قلندر کی آواز نہایت کرخت تھی لیکن حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے اپنی روایتی شیریں کلامی کے ساتھ فرمایا ’’مہمان! تم کس تماشے کی بات کررہے ہو؟‘‘’’یہی کہ تونے اپنے آپ کو بت بناڈالا ہے اور لوگوں سے اپنی پرستش کراتا ہے‘‘ اس بار بھی قلندر کے لہجے میں گستاخی کا وہی رنگ نمایاں تھا۔’’میں تو ایک بندہ عاجز ہوں۔ جو کچھ بنایا ہے، خدا نے بنایا ہے‘‘ قلندر کے سوال کے جواب میں حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے فرمایا۔’’نہیں! تونے خود اپنے آپ کو بت بنایا ہے‘‘ قلندر کے لہجے کی کرختگی کا وہی عالم تھا۔’’ہرگز نہیں۔۔۔‘‘ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے کمال انکسار کے ساتھ فرمایا ’’دنیا کا کوئی شخص اپنے آپ کو کچھ نہیں بناسکتا مگر حق تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے سرفراز کردیتا ہے‘‘قلندر نے ایک نظر حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کے چہرہ مبارک کی طرف دیکھا۔ کچھ دیر کھڑا رہا اور پھر باآواز بلند کہنے لگا ’’شیخ! آپ کے صبروتحمل پر ہزار آفرین۔ جب تک دنیا باقی ہے، یہ تحمل باعزت رہے‘‘ یہ کہہ کر وہ قلندر چلا گیا۔

اہل نظر کا خیال ہے کہ وہ قلندر مردان غیب میں سے تھا۔ آٹھ صدیاں گزر گئیں مگر وہ تحمل آج بھی باعزت ہے اور اس عزت میں قیامت تک اضافہ ہی ہوتا رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…