جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عشق

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عشق یہ تھا کہ بلال رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے انتقال کے بعد اذان دینی چھوڑ دی.عشق یہ تھا کہ بلال رضی اللہ عنہ نے نبی صلى اللہ علیہ والہ وسلم کے وصال کے بعد مدینہ میں رہنا ہی چھوڑ دیا کہ اب ان کا مدینہ میں دل نہیں لگتا ہے کہ ہر کوچے اور در و دیوار سے محبوب کی یادیں جڑی تھی. اور نبی کریم کا فراق برداشت نہیں ہوتا تھا.عشق یہ تھا کہ جب بلال رضی اللہ عنہ نے اپنے محبوب کو خواب میں دیکھا

جو ان سے فرما رہے تھے کہ “اے بلال، ہم سے اتنی دوری کیوں؟” جب آپ کو روضہ اطہر کی زیارت کئے زیادہ وقت بیت گیا تھا، تو جاگتے ہی فوراً مدینہ کی جانب رخت سفر باندھا.عشق یہ تھا کہ بلال رضی اللہ عنہ آدھی رات کو پہنچے، تو امام حسن و حسین رضى اللہ عنہ نے انھیں مقام نبی صلى اللہ علیہ والہ وسلم پر پایا کہ آپ زار و قطار رو رہے تھے.عشق یہ تھا کہ جب امام حسن و حسین رضى اللہ عنہ نے ان سے فجر کی اذان دینے کی فرمائش کی، تو اپنے محبوب کے چہیتے نواسوں کو انکار نہ کر سکے. اور جب اذان دی تو اذان کیا دی کہ نبی کریم کا پورا زمانہ دوبارہ زندہ کر دیا. صحابہ امڈ پڑے. زار و قطار روتے، غم سے نڈھال، نبی کی یاد سے چور، سارا غم دوبارہ تازہ ہو گیا. سارے زخم ہرے ہو گئے.عشق یہ تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فرمائش پر جب بلال رضى اللہ عنہ نے شام میں فوج کو اذان دی، تو “اشھد انا محمد الرسول للہ” کہتے ہوئے آواز گھگیا گئی ، آواز گلے میں پھنس گئی. نبی کی یاد میں یوں زار و قطار رو دئیے کہ جھڑی لگ گئی. اذان مکمل نہ کر سکے. خود بھی روئے اور سب کو رلا دیا، جبکہ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ جذباتی ہوئے.عشق یہ تھا کہ جب بلال رض بستر مرگ پر تھے، اجل آیا چاہتا تھا. رشتہ دار دیکھ کر رو رہے تھے. اور بلال کہہ رہے تھے، ” کل میں اپنے محبوبوں سے ملو گا، محمد ص اور اس کے صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے”

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…