ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلامی ریاست کیا ھو تی ھے؟

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1- ایک مسیحی عورت سلطان صلاح الدین سے کہتی ھے، “میرا شوہر تمہاری قید میں ہے اب مجھے خرچہ تم دو۔” سلطان اس جنگی قید کو آزاد کرکے دونوں کو گھر تک پہنچنے کا خرچہ دے کر رخصت کرتا ھے۔
2- ایک قبطی (غیر مسلم) عمر بن الخطاب کے پاس آکر یہ شکا یت کر تا ھے کہ “آپ کے گورنر(عمرو بن العاص) کے بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ھے۔” حضرت عمر اس کے لیے گورنر اور اس کے بیٹے سے قصا ص لیتے ہیں۔
3- ایک ذمی (غیر مسلم) ایک ڈھال کے لیے امیر المومنین علی کے خلاف عدالت میں کیس کرتا ہے اور جیت جاتا ھے۔
4- القدس کی فتح کے بعد سلطان صلاح الدین اور انکے فوجی کماڈرز فدیہ میں ملنے والی رقم کو دشمن کے قیدی سپاہیوں پر یہ کہہ کر خرچ کرتے ہیں کہ یہی فقراء ہیں۔
5- فتح مکہ کے بعد رسول اللہ ﷺ ان لوگوں سے جنہوں نے ساری عمر آپﷺ کے خلاف جنگ لڑی سے فرماتے ہیں”جاوء آج تم سب آزاد ہو”۔
6- عمر بن الخطاب کے زمانے میں سیدنا علی مدینہ منور کے قاضی تھے اور وہ یہ کہہ کر اپنا استعفی پیش کرتے ھیں کہ “اب لوگوں کے مابین کومسئلہ پیدا ہی نہیں ہوتا تو قاضی کی ضرورت نہیں ھے”۔
7- ساری ریاست میں صرف خلیفہ (عمر بن عبد العزیز) کے علاوہ کوئی بھوکا نہیں سوتا۔
8-ساری دنیا نئے کپڑے پہن کر باہر نکلتی ہے سوائے خلیفہ (عمربن عبد العزیز)کی بیٹی کے جو نئے کپڑوں کے لیے روتی ہے تو خلیفہ کہتا ہے بیٹی میرے پاس پیسے نہیں۔
9- 2000 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے سے ایک عورت خلیفہ (معتصم)کو مدد کے لیے پکارتی ہے تو خلیفہ فورا ایک لشکر جرار لے کر اس خاتون کی مدد کے لیے نکلتا ہے اور ظالموں کو سزا دیتا ھے۔
10- تاتاریوں کی طرف سے ساری دنیا کو تہہ وبالا کرنے کے بعد تاتاری ھی اسلام سے متاثر ھو کر اسلام قبول کر لیتے ھیں۔
11- دنیا میں سب سے بڑی قوت ہونے کی وجہ سے خلیفہ (ہارون الرشید) سر ٹھا کر بادلوں سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے” جہاں چاہو برسو سب اللہ کی مخلوق ھے”۔
12-عمر بن عبد العزیز کے زمانے میں منادی سڑکو ں پر گھومتا ہو ا آواز دیتا ہے”کسی کو پیسوں کی ضرورت ہے؟ ،کھانے،پینے ،لباس حتی کہ شادی کے لیے” کوئی جواب نہیں آتا،سب خوشحال تھے۔
13-اسلامی ریاست ہی سب سے ترقی یافتہ ریاست تھی تمامتر نئے ایجادات یہی سے سامنے آتے تھے۔
14-عربی زبان دنیا کی نمبر ایک زبان تھی،اندلس کو روئے زمین کی یونیورسٹی کہا جاتا تھا ،محمد الفاتح 17 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے طاقتور حکمران تھا ،22 سال کی عمر میں قسطنطینیہ کو فتح کیا۔
15- 17 سالہ اسامہ بن زید اکابر صحابہ کے لشکر کی قیادت کرتے ہیں۔
16-جراحت کے میدان میں آج بھی استعمال ہونے والے بیشترآلات کو اسلامی ریاست میں ایک مسلمان ڈاکٹر نے ایجاد کیا۔
اسلامی ریاست ہی فوجی،علمی، فکری، اقتصادی تہذیبی, ہر لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ریاست تھی
اور اس کی وجہ اسلام تھا
اور ہم ایسی قوم ہیں جن کو اللہ نے اسلام کے ذریعے عزت دی
مگر ہم نے اسلام کو چھوڑا
اور رسوا ہو ئے

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…