پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات اورگھن گھرج دار گفتگو کے لیے مشہوررہنما مرحومہ فوزیہ وہاب بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں انہوں نے سیاسی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں’’کْہر‘‘ میں ہیرو کی کزن کاکردار اداکیا تھا۔ حسینہ معین کاتحریر کردہ یہ سیریل ڈرامہ 1992ئ-1991ء میں نشر ہواجب کہ ڈرامے کے ہیرو معروف ماڈل جنید بٹ تھے اس ڈرامے میں انہوں نے اپنی تندو تیز مزاج کے برخلاف ایک سنجیدہ خاتون کا کردار اداکیا تھا جب کہ پاکستانی سیاست کی اہم کھلاڑی 17 جون 2012ء کو علالت کے باعث جہان فانی سیکوچ کرگئیں۔
مسرت شاہین
پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین پاکستانی سیاست میں کسی تعارف کی محتاج نہیں جتنا نام انہوں نے پشتوفلموں میں اداکاری سے کمایااتنا ہی بڑانام انہوں نے پاکستانی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کے مدمقابل انتخابات میں لڑکر کمایا۔ پشتوفلموں کو خیرباد کہہ کرسیاست میں آنے والی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے 20 سے زائد سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
کنول نعمان
مسلم لیگ (ن) کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے بھی شوبز کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھا انہوں نے اپنے کیرئیر کا ااغاز1987ء میں کیا جس کے بعد مسلسل 23 سال شوبز جگمگاتی کی دنیا سے منسلک رہیں اورمعروف ڈراموں’’ پیاس‘‘ ’’کھوجی‘‘ اور ’’ شناخت‘‘ سمیت کئی میں اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ کنول نعمان 2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور اب شوبزسے مکمل کنارہ کشی اختیارکرکے سیاست کے عملی میدان میں سرگرم ہیں۔
حمزہ علی عباسی
پاکستان کی نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکارحمزہ علی عباسی بھی ادکاری کے بعد سیاست کے میدان میں بھی قدم جماچکے ہیں پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’’پیارے افضل ‘‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکارحمزہ علی عباسی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں سرگرم ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں ’’وار‘‘ اور’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
شرمیلا فاروقی
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی ماضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’پانچواں موسم‘‘ میں اداکاروں اعجاز اسلم، طلعت حسین،عبداللہ کادوانی اور گلاب چانڈیو کے ساتھ مل کر اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے سیاسی کیرئیرکا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ شرمیلا فاروقی 2013ء کے عام انتخابات میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں جو تاحال اسمبلی میں فعال کرداراداکررہی ہیں۔