نئی دہلی (این این آئی )بھارت نے ان فضائی حملوں کی بھی مذمت کردی جن کا پاکستان نے افغانستان پر کرنے کا عوامی طور پر کبھی اعتراف نہیں کیا۔ بھارت نے افغان طالبان کی عبوری انتظامیہ کی حمایت کرنا شروع کردی جنھیں کبھی نئی دہلی پاکستان کی پراکسی کے طور پر دیکھتا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں پاکستان کے مبینہ حملوں کے تقریبا دو ہفتے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک غیر معمولی بیان جاری کیا جس میں ان حملوں کی مذمت کی گئی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا کہ ہم نے خواتین اور بچوں سمیت افغان شہریوں پر فضائی حملوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا ہے۔ ان حملوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ہم ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔رندھیر جیسوال نے کہا اپنی اندرونی ناکامیوں کا ذمہ دار اپنے پڑوسیوں کو ٹھہرانا پاکستان کا پرانا عمل ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں ایک افغان ترجمان کے ردعمل کو بھی دیکھا ہے۔ اس بھارتی تبصرے میں نئی دہلی کو دونوں پڑوسیوں کے درمیان موجودہ دراڑ سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا گیا ۔