پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ قلات شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی بارش اور برف باری کے بعد خون جمادینی والی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید سردی میں گیس مکمل غائب اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔شدید سردی کی وجہ سے پانی کے ٹینکس اور پائپس ٹوٹنے لگے، سڑکوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سیالکوٹ، گجرات، نارووال، جہلم اور راولپنڈی میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

رات کے اوقات میں گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، لاہور ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور، بہا ولنگر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔چترال، دیر، سوات، کو ہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رات کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم آج بھی شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…