بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ صائم ایوب کے حوالے سے محسن نقوی کی بات سمجھ نہیں آئی، صائم کے ساتھ اظہر محمود کا کیا کام ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ کوچ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہیں ان کا کیا کام ہے وہ صائم ایوب کے ساتھ جائیں، صائم کے ساتھ کسی ڈاکٹر کو یا میڈیکل پینل کو بھیجیں۔انھوں نے کہا کہ اظہر محمود کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے تو جب ٹیسٹ میچز ختم ہونگے تو وہ واپس اپنے گھر ہی جائیں گے، آپ کا اپنا میڈیکل پینل کدھر ہے۔پاکستان کے لیے بدقستمی ہے کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ پریمیئم پلیئر ان فٹ ہوا ہے، ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے 6 سے 7 ہفتے کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔

ری ہیبلی ٹیشن کا پروسیس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس سے پہلے شاہین اور نسیم بھی انجرڈ ہوچکے ہیں، ان کا ری ہیبلی ٹیشن پروسس مکمل ہونے سے قبل انھیں ٹیم میں واپس لایا گیا جس سے ان کی پرفارمنس میں فرق پڑا۔عبدالرؤف نے صائم ایوب کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کو ایک آؤٹ اسٹینڈنگ پلیئر ملا تھا، اس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بہت ہی بہترین پرفارم کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے بعد ایسا پلیئر ملا ہے جس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں پرفارم کیا، صائم ایوب بدقسمت رہے کہ ان کا پاؤں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…