اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبا کو متوجہ کرنے کے لئے اساتذہ کی جانب سے طرح طرح کے طریقے اپنائے جاتے ہیں لیکن لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے ایک استاد نے کلاس میں طلبا کو متوجہ کرنے کے لئے ایک ایسا طریقہ اپنا جسے انٹرنیٹ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب سراہا جارہا ہے۔
اساتذہ اپنے طالب علموں کو توجہ بٹانے والی عادات سے بھی باز رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر ایک کا انداز مخلتف ہوتا ہے۔ لیکن لمز کے استاد نے دورانِ لیکچر اپنے طالب علموں کو بار بار موبائل فون کے استعمال سے باز رکھنے کے لیے لیکچر کے دوران ایک سلائیڈ دکھائی جس پر تحریر تھا ،’ عزیز طلبا میں جانتا ہوں کہ آپ کلاس میں بھی (سیل فون) پر ایس ایم ایس کرتے رہتے ہو کیونکہ کوئی بھی شخص اپنی گود کے حصے کو دیکھ کر مسکراتا نہیں ۔‘
لیکچر کے دوران انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فرخ خان کی اس سلائیڈ کی تصویر لے کر کسی نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو نہ صرف بڑی تعداد میں شیئر ہوئی بلکہ امگر اور ریڈاٹ کی ویب سائٹ پر13 لاکھ 90 ہزار افراد نے اس پوسٹ کو دیکھا اور استاد کے مزاحیہ انداز میں سنجیدہ بات کہنے کو بہت سراہا گیا۔
پاکستانی استاد کے سمجھانے کا انداز انٹرنیٹ پر غیرمعمولی شہرت حاصل کرگیا
2
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں