منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

موافق اور ناموافق پتھروں کے اثرات

datetime 19  مارچ‬‮  2016 |

لاجورد: مشہور پتھر ہے۔ اگر اس کو انگشتری میں جڑوا کر پہنا جائے یا جس کے پاس یہ نگینہ ہو تو مخلوق اس کی عزت کر ے گی اور سب کی نگاہوں میں محترم ہو گا اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو لاجورد اپنے پاس رکھے اس سے اس کی بے خوابی دور ہو جائے گی۔
مانطس:ارسطو نے اس کا ذکر اپنی تصانیف میں کیا ہے اور اس کی شناخت یہ بتائی ہے کہ یہ لوہے سے نہیں ٹوتا ہے۔ جس کسی کے پاس یہ پتھر ہوتا ہے اس پر کسی سحر جادو کا عمل۔ جنات‘ شیاطین ‘ارواح بد کا اثر نہیں ہوتا تاریخ میں ہے کہ سکندراعظم کے لشکر کے ہر سپاہی کے پاس یہ پتھر تھا اور اس کے سبب سے اس کا لشکر ہر جگہ ہر بلا سے محفوظ رہا اور ہر میدان میں اس کو فتح و کامیابی حاصل ہوتی رہی۔
مراد: یونانی زبان میں اس نگینہ کو پرندہ کہتے ہیں۔ حکماء کی تحقیق ہے کہ یہ پتھر جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اڑتا پھرتا ہے جب آفتاب غروب ہوتا ہے تو یہ پتھرزمین پرگر جاتا ہے اس وقت لوگ اس کو حاصل کر لیتے ہیں جس شخص کے پاس یہ پتھر ہو جنات اور شیطان اس کے مطیع ہو جاتے ہیں اور وہ ان سے ہر قسم کی خدمت اور کام لے سکتا ہے۔
مرفشیشا:یہ پتھر دوا فروشوں کے پاس ہوتا ہے اور یہ طب میں بہت کام آتا ہے اگر کسی بچے کے گلے میں یہ پتھر ڈالا جائے تو بہت سے امراض مثلاً نظر بد‘ ام الصبیان وغیرہ سے محفوظ رہتا ہے اور جس کے پاس یہ پتھر ہوتا ہے لوگ خواہ مخواہ اس کی امداد کرتے ہیں۔
مقناطیس: مشہور پتھر ہے اس کے خواص عجیب و غریب ہیں جس شخص کے پاس یہ پتھر ہو اس کا ذہن روشن ہو جاتا ہے اور نسیان کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔
سنگ یشب: اس پتھر کو حجر یشب بھی کہتے ہیں حکماء یہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے پاس یہ پتھر ہوتا ہے وہ اپنے دشمن سے شکست نہیں کھاتا ہمیشہ کامیاب رہتا ہے اس وجہ سے پہلے سلاطین اس کو اپنے پاس رکھتے تھے اور جنگ وجدل میں کامیاب رہتے تھے اورہر قسم کی فتوحات پاتے تھے۔
یقظان: ارسطو نے لکھا ہے کہ یہ پتھر ہمیشہ متحرک رہتا ہے یعنی لرزتا اور کانپتا رہتا ہے لیکن جب انسان کا ہاتھ لگ جائے تو ساکن ہو جاتا ہے جس کسی کے پاس یہ پتھر ہوتا ہے اس کو نسیان کی بیماری نہیں ہوتی اور جو کچھ سنتا ہے اس کے ذہن میں محفوظ رہتا ہے۔
پکھراج: اسے یاقوت زرد بھی کہتے ہیں جس شخص کے پاس اس کی انگوٹھی ہوتی ہے اس میں ہر قسم کی قوت و طاقت زیادہ ہوتی ہے دوسرا پکھراج کا اثر یہ ہے کہ اس کے اثر سے خون خالص زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور اس سبب سے اس کی عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔ نسیان بالکل نہیں ہوتا اور عمر دراز ہوتی ہے۔
دانہ فرہنگ:جس کے پاس دانہ فرہنگ ہو اس کی قوت با صرہ زیادہ ہوتی ہے اور آخر عمر تک بینائی ٹھیک رہتی ہے جس کسی کو مرگی کے دور پڑتے ہوں وہ اگر اپنے پاس رکھے تو اس مرض میں کافی افاقہ ہوتا ہے اس کے علاوہ گردے کا درد جس کو ہوتا ہو وہ اس کو اپنی زبان کے نیچے رکھے تو فوراً درد میں آرام ملتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…